لوسر شرفو کے علاقہ سے پراسرار طور پر غائب ہونے والے آٹھ سالہ بچے کا ایک ہفتہ گزرنے کے بعد بھی کچھ نہ پتا چل سکا

Abu Hurara

Abu Hurara

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) زمین کھا گئی یا آسمان نگل گیا، لوسر شرفو کے علاقہ سے پر اسرار طور پر غائب ہونے والے آٹھ سالہ بچے کا ایک ہفتہ گزرنے کے بعد بھی کچھ نہ پتا چل سکا، والد ینغم سے نڈھال، روائتی بے حسی کا شکار پولیس بچے کی بازیابی کے لئے ٹس سے مس نہیں ہورہی۔

پولیس کی جانب مسلسل ٹال مٹول کا سلسلہ جاری ،تفصیلات کے مطابق لوسر شرفو کا رہائشی چوتھی کلا س کاطالب علم آٹھ سالہ ابو ہریرہ ولد ملک ارشد جس کے متعلق پہلے معلوم ہوا کہ وہ گلی میں کھلے کسی ین ہول میں گر گیا کنٹونمنٹ بورڈ کے اہلکاروں نے تمام گٹروں کو کھول کر چیک کیا مگر اسکا کچھ پتا نہ لگ سکا، اب شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ کہیں بچے کو کسی نے اغواء نہ کرلیا ہو۔

تاہم اس بابت ابھی تک کسی نے والدین سے رابطہ بھی نہ کیا، کمسن بچے کی اچانک گمشدگی نے اہل محلہ میں خوف کی فضا پیدا کر دی ہے ادہر بچے کے والدین آس لگائے بیٹھے ہیں کہ کس وقت انک لخت جگر گھر کو لوٹتا ہے،بچہ آٹھ جولائی بروز جمعہ کوشام کے وقت گھر سے پر اسرار طور پر غائب ہوا تھا۔

گمشدہ بچے کے والدین نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کو اس بچے کے متعلق کچھ پتا لگے برائے مہربانی انھیں ان نمبروں میں سے کسی ایک پر اطلاع دیں ، یاد رہے کہ ایک ہفتہ گزرنے کے بعد بھی لوسر شرفو سے پر اسرار طور پر گائب ہونے والے بچے کا ابھی تک کچھ پتا نہ لگ سکا۔

بچے کی معلومات کے حوالے سے درج زیل نمبرو ںپر رابطہ کیا جاسکتا ہے،0300-8306056/0314-5778469/0300-8323254

ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلا موبائل نمبر0300-5128038