لاپتا ہونے والے بلاگر سلمان حیدر واپس پہنچ گئے

Salman Haider

Salman Haider

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد سے لاپتا ہونے والے بلاگر سلمان حیدر واپس پہنچ گئے ہیں۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سلمان حیدر گزشتہ رات واپس پہنچے ہیں اور ان کی حالت بہتر ہے۔

ذرائع کے مطابق فاطمہ جناح یونیورسٹی کے پروفیسر، شاعر اور انسانی حقوق کے کارکن سلمان حیدر 6 جنوری کو بنی گالہ سے لاپتا ہوئے تھے اور 21 ویں روز واپس پہنچ گئے۔

اغوا کے بعد ان کی گاڑی کورال چوک سے ملی تھی اور ان کے نمبر سے اہلیہ کو ایس ایم ایس موصول ہوا تھا کہ کورال چوک سے گاڑی لے لی جائے۔

سلمان حیدر کی گمشدگی کی رپورٹ تھانہ لوئی بھیر میں درج کرائی تھی۔