مشن امپوسبل روگ نیشن نے تین روز میں 51.4 ملین ڈالر کما لئے

Mission Impossible – Rogue Nation

Mission Impossible – Rogue Nation

لاس اینجلس (جیوڈیسک) فلم میں ٹام کروز کے دھواں دھار ایکشن نے مداحوں کو سینما گھروں کا رخ کرنے پر مجبور کر دیا۔

مشن امپوسیبل سیریز کی پانچویں فلم نے ریلیز کے پہلے ہی دن دھماکا دار او پننگ کی اور 20 ملین ڈالر لے اڑی۔ تیسرے دن تک ٹام کروز ایکشن سے سجی فلم 51.4 ملین ڈالر کما کر باکس آفس کی سیڑھیاں چڑھنا شروع ہو گئی ہے۔

ہالی وڈ فلم پوری دنیا میں 4000 کے قریب سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی گئی ہے۔ فلم کے ہدایت کار کا کہنا ہے کہ 150 ملین ڈالر کی لاگت سے بننے والی فلم مشن ایمپسبل روگ نیشن صرف ایک ہفتے میں ہی اپنے باقی فلمی سیکوئلز کا ریکارڈ بھی توڑ دے گی۔

اس سے پہلے اس سلسلے کی فلم مشن امپوسبل گھوسٹ پروٹوکول نے پوری دنیا سے 500 ملین ڈ الر کما ئے تھے۔