جو بھی مشن سونپا جائے گا قوم کو مایوس نہیں کریں گے، راحیل شریف کا عزم

Raheel Sharif

Raheel Sharif

شمالی وزیرستان (جیوڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے عید کے موقع پر شمالی وزیرستان کا دورہ کیا اور پاک فوج کے جوانوں سے ملے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کے موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو آپریشن ضرب میں اب تک کی پیشرفت پر بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے آپریشن ضرب عضب میں اب تک کی پیشرفت اور کامیابیوں پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم مسلح افواج کے پیچھے کھڑی ہے۔

جو بھی مشن سونپا جائے گا قوم کو مایوس نہیں کریں گے۔ جنرل راحیل شریف نے کہا ہم عید کے موقع پر شہداء کی قربانیوں کو بھول نہیں سکتے۔ شہری علاقوں میں انسداد دہشتگردی آپریشنز کے مطلوبہ نتائج حاصل ہو رہے ہیں۔ آپریشن کے ساتھ ہماری توجہ دہشتگردوں کو فنڈنگ دینے والوں، ہمدردوں اور سہولت کاروں کو پکڑنے پر مرکوز رہے گی۔

چیف آف آرمی سٹاف نے شہداء، زخمی افسروں اور جوانوں کو زبردست خراج تحسین کیا۔ آرمی چیف نے بنوں میں آئی ڈی پیز کے کیمپ کا بھی دورہ کیا اور بے گھر افراد کے ساتھ ملاقات کی۔ آرمی چیف نے آئی ڈی پیز کو یقین دلایا کہ فاٹا میں امن کے قیام اور ترقی کے لئے پاک فوج ہر ممکن مدد کرے گی۔

آرمی چیف نے متعلقہ اداروں کو آئی ڈی پیز کی جلد واپسی اور ترقیاتی کاموں کو بر وقت مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی۔