مچل اسٹارک کی سو میل فی گھنٹہ رفتار کی گیند متنازع ہوگئی

Mitchell Starc

Mitchell Starc

پرتھ (جیوڈیسک) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کوچ کریگ میک ملن نے مچل اسٹارک کی 100 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے پھینکی جانیوالی گیند پر سوال اٹھادیا ہے۔

کیوی کوچ کا کہنا تھا اس گیند میں ایسی کوئی بات نہیں تھی،اسٹارک نے معمول کی گیند کرائی ،مشین میں خرابی کی وجہ سے وہ گیند 100میل فی گھنٹہ سے زائد کی ریکارڈ کی گئی ،گزشتہ روز مچل اسٹارک نے نیوزی لینڈ کیخلاف 160 اعشاریہ4 کلو میٹر فی گھنٹہ سے بال کراکے ٹیسٹ کرکٹ کا نیا ریکارڈ قائم کیا ۔

میک ملن نے کہا کہ اسٹارک 145 سے 150 کلو میٹر فی گھنٹہ سے گیند کرتے رہے،انہیں تو اس گیند میں کوئی خاص بات نظر نہیں آئی جسے مشین نے 160 کلومیٹر ریکارڈ کیا،پرتھ ٹیسٹ میں اسپنر ز کی گیندیں بھی معمول کی رفتار سے زیادہ دکھائیں ،کمال اسٹارک کا نہیں یہ غلطی مشین کی تھی۔

مچل اسٹارک نیوزی لینڈ کیخلاف کچھ زیادہ ہی غصے میں رہتے ہیں،ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کیخلاف کئیر یر بیسٹ بولنگ کی، پھر حالیہ سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں کیوی آل راونڈر کو تھرو کرکے گیند ماردی۔ میک ملن کےاس بیان سے مزید طیش میں آگئے ۔انہوں نے کیوی کوچ کو چیلنج کردیا ، کہا کہ اگر انہیں یقین نہیں تو نیٹ پر آکر ان کا سامنا کریں انہیں پتا چل جائے گا کہ گیند 100 کی تھی یا نہیں۔