مخلوط محفل کا انعقاد، ایرانی مردوں اور خواتین کو کوڑوں کی سزا

Arrested

Arrested

تہران (جیوڈیسک) قزوین شہر کی عدالت نے یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہونے والے 35 طلبہ کو مخلوط محفل منعقد کرنے اور غیر اخلاقی فعل ارتکاب پر فی کس 99 کوڑوں کی سزا کا حکم دیا ہے۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ کوڑوں کی سزا پانے والے افراد کو ایک مخلوط محفل سے پکڑا گیا۔

ان طلبہ نے صرف مخلوط مجلس سجا رکھی تھی بلکہ وہ رقص سرود کے ساتھ ساتھ شراب کے جام بھی چل رہے تھے۔

قزوین کے پراسیکیوٹر جنرل نے عدالت پر زور دیا تھا کہ وہ سزا کے نفاذ میں تاخیر سے کام نہ لے بلکہ جس دن ملزمان کو حراست میں لیا گیا تھا اسی دن انہیں سزا دینے کا حکم جاری کرے تا کہ معاشرے میں اخلاقی بگاڑ اور فساد کی بیخ کنی کرنے میں مدد دی جا سکے۔

عدالت کا کہنا ہے کہ گرفتار کے گئے افراد کو نہ صرف کوڑوں کی سزا ہوگی بلکہ ان کے غیر اخلاقی افعال کے ارتکاب پر ان کے تعلیمی اور پیشہ وارانہ مستقبل پر بھی قدغن لگے گی۔