ایم این اے چوہدری عابد رضا پانچ دن کے سرکاری دورہ پر کوریا روانہ ہو گئے

Chaudhry Abid Raza

Chaudhry Abid Raza

کوٹلہ ارب علی خان : ایم این اے چوہدری عابد رضا پانچ دن کے سرکاری دورہ پر کوریا روانہ ہو گئے۔ 26 تا 28 جون تک کوریا کے شہر سیول میں ہونے والی یوریشین ممالک کے پارلیمنٹ کے سپیکرز کی دوسری کانفرنس میں شرکت کریں گے یوریشین ممالک کے پارلیمنٹ کے سپیکرز کی کانفرنس میں تاجکستان ، ازبکستان، روس ، ارمینیا، بیلا روس، کازکستان اور کرگستان کی پارلیمنٹ کے سپیکرز شرکت کریں گے۔

پاکستانی وفد کی قیادت سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کریں گے اور وفد کے اراکین میں ایم این اے چوہدری عابد رضا ، ایم این اے قیصر احمد شیخ ، ایم این اے عبدالغفار ڈوگر اور محمد انور سیال ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز شامل ہوں گے چوہدری عابد رضا جمعتہ المبارک کو وطن واپس پہنچیں گے۔