مندھراں کلاں: تیز رفتار مسافر بس کی موٹر سائیکلوں کو ٹکر دو پولیس اہلکار جاں بحق

Policeman

Policeman

ڈیرہ اسماعیل خان (سیدتوقیرزیدی) مندھراں کلاں کے قریب تیزرفتارمسافربس کی موٹرسائیکلوں کو ٹکر’موٹر سائیکلوں پر سوار دوپولیس اہلکار موقع پر جاں بحق جبکہ ایک شدیدزخمی ہوگیا۔

صدر پولیس نے واقعہ کامقدمہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق میلہ اسپان و مویشیان سے ڈیوٹی سرانجام دینے کے بعدواپس اپنے گھر دوموٹر سائیکلوں پر جانیوالے پولیس اہلکاروں کو تیز رفتار مسافر بس نمبر LES-5353 نے مندھراں کلاں کے قریب تھانہ صدرکی حدود میں ٹکر مار دی جس سے پرویزاوراحسان اللہ نامی دوپولیس اہلکار موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

جبکہ تیسراپولیس اہلکار محمد شعیب شدید زخمی ہو گیا ۔تصادم میں دونوں موٹرسائیکلوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ صدر پولیس نے اے ایس آئی نعمت اللہ کی مدعیت میںاس واقعہ کا مقدمہ مسافر بس ڈرائیور کیخلاف 279-320/337 G/427PPCکے تحت درج کر لیا۔