موبائل ایسوسی ایشن کچہری بازار کی جانب سے پارکنگ کمپنی اور ٹریفک پولیس کے خلاف مظاہرہ

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد( پ ر) موبائل ایسوسی ایشن کچہری بازار کی جانب سے فیصل آباد پارکنگ کمپنی اور ٹریفک پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ’ موبائل یونین نے کچہری بازار کو بلاک کر کے ٹائر جلائے اور ٹریفک پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

اس موقع پر صدر موبائل ایسوسی ایشن کچہری بازار چوہدری خالد جٹ’ چیئرمین شہباز گل بٹ’ جنرل سیکرٹری محمد نعیم’ سرپرست اعلیٰ نواز بٹ ‘شیخ شکیل نائب صدر’ میاں مبارک نائب صدر’ شہزاد بٹ وائس چیئرمین’ عدنان شاہ وائس چیئرمین’ محمد عمر’ سلمان لاڈا’ رانا یاسر’ راشد بٹ’ میاں مبارک سمیت کچہری بازار کے دیگر دوکاندار بھی موجود تھے۔ خالد جٹ نے کہا کہ ٹریفک پولیس کچہری بازار میں پارکنگ کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔

پارکنگ کمپنی نے کئی موٹر سائیکل مالکان سے ساز باز کی ہوئی ہے اور 10 روپے پرچی فیس لینے کی بجائے 100 روپے تک پیسے لے کر سارا دن موٹر سائیکل کھڑی رہتی ہے جس کی وجہ سے کچہری بازار میں آنیوالے دیگر افراد کو پارکنگ کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس کے علاوہ ٹریفک پولیس اہلکار ڈالے کی مدد سے کچہری بازار سے موٹر سائیکلیں اٹھا کر لے جاتے ہیں جس کی کوئی اطلاع نہیں دی جاتی۔

موٹر سائیکل سوار اپنی گاڑی وہاں نہ پاکر شدید پریشانی کا شکار ہوتا ہے جبکہ ٹریفک وارڈنز کا شہریوں کے ساتھ رویہ ہتک آمیز ہوتا ہے۔ ایس پی ٹریفک سردار آ صف اور ڈی ایس پی ٹریفک میڈم زاہدہ نے چیئرمین سی سی 1 امین بٹ کی موجودگی میں موبائل یونین کے مسائل کو حل کر نے کی یقین دہانی کروائی جس کے بعد موبائل یونین نے اپنا احتجاج ختم کردیا۔