موبائل کیمرہ کا بہترین استعمال ممکن مگر کیسے

Mobile Camera

Mobile Camera

ہم میں سے بیشتر لوگوں کا خیال ہے کہ ہمارے موبائل فون کا کیمرہ صرف ہماری اور دوسروں کی تصویریں لینے کے کام آسکتا ہے ۔ اگرچہ کیمرہ یہ کام تو کرتا ہی ہے لیکن آج ہم آپ کو موبائل فون کے کیمرے کے استعمال کے وہ کارآمد طریقے بتائیں گے جن کے بارے میں کبھی آپ نے سوچا بھینہیں ہوگا ۔

اپنی دوائوں کی تصویر کھینچیں، تاکہ جب آئندہ آپ ڈاکٹر کے پاس جائیں تو نام یاد کرنے کا مشکل مرحلہ آسان ہوجائے ۔ مالز میں لگے ہوئے نقشوں کی تصویر لے لیں تاکہ آپ کو بار بار نقشہ دیکھنے کی ضرورت نہ پڑے بلکہ جب بھی کسی جگہ تک پہنچنا ہو تو فوراً موبائل میں محفوظ نقشے کی تصویر دیکھ کر منزل تک پہنچ جائیں ۔ ریستوران میں مینیوکی تصویر لے کر ان دوستوں کو بھیجیں جو ابھی وہاں نہیں پہنچے اور اس تصویر کی مدد سے ان سے پوچھ لیں کہ کھانے کے لیے کیا آرڈر دینا ہے تاکہ وقت ضائع نہ ہو ۔

کسی بھی کپڑے کی دکان میں کپڑے ٹرائی کرکے خود کی تصویریں لے لیں تاکہ آپ آسانی سے یہ فیصلہ کرسکیں کہ کن کپڑوں میں آپ زیادہ اچھے نظر آرہے ہیں ۔ : اگر آپ نے کسی ایسی جگہ گاڑی پارک کی ہے، جہاں بہت ساری گاڑیاں موجود ہوں، تو اپنی گاڑی کی قریبی جگہ کی تصویریں کھینچ لیں تاکہ گاڑی تلاش کرنے میں آسانی ہو۔ ٭: اپنے بٹوے کو کھول کر بھی اس کی تصویر لیجیے تاکہ چوری ہونے کی صورت میں آپ کو یاد ہو کہ اس میں کیا کیا چیزیں موجود تھیں۔

: اپنی پسندیدہ ترکیب کے اجزا کی لسٹ کی بھی تصویر کھینچ سکتے ہیں تاکہ جب بھی خریداری کی غرض سے بازار جائیں، تو آپ کو وقت پر تمام اجزاء کے بارے میں یاد رہے اور کوئی بھی چیز رہ نہ جائے۔ ٭: اپنے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی بھی تصویر لے لیں تاکہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں اصل کی بجائے ان کی تصاویر سے بھی کام چل جائے ۔