سانحہ ماڈل ٹاون منہاج القرآن لاہو ر کے شہیدوں کی روح کے ایصال ثواب کیلیئے 17 جون کو قرآن خوانی کا اہتمام کیا جائے گا ملک امین اعوان

Malik Amin Awan

Malik Amin Awan

ویانا (اکرم باجوہ) شہیدوں کی موت قوم کی حیات ہے یہ بات منہاج القرآن آسٹریا کے صدر حاجی ملک امین اعوان نے پاکستان میڈیا جنگ ویانا کو منہاج القرآن آسٹریا کی جانب سے ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاون منہاج القرآن لاہو ر کے شہیدوں نے جان کی قربانیاں دیکر یہ ثابت کردیا ہے کہ پاکستان کو بچانے کیلیئے یہ قوم کسی قربانی سے دریغ نہیں کریگی اور وہ وقت دور نہیں جب ملک پاکستان مصطفوی انقلاب کا قلعہ ہوگا ۔

اسی سلسلہ میں منہاج القرآن آسٹریا کے زیر اہتمام منہاج سنٹر ویانامیں شہدائے ماڈل ٹاون لاہور کی روح کے ایصال ثواب کیلیئے قرآن خوانی کا اہتمام 17 جون بروزجمعہ شام 19:00 بجے کیا جائے گا اور شہداء کو اخراج تحسین پیش کیاجائے گا۔