سانحہ ماڈل ٹاؤن کی دوسری برسی، عوامی تحریک آج مال روڈ پر دھرنا دے گی

Model Town tragedy,

Model Town tragedy,

لاہور (جیوڈیسک) سانحہ ماڈل ٹاون کی دوسری برسی کے موقع پر عوامی تحریک آج لاہور مال روڈ پر دھرنا دے گی۔ شہدا ماڈل ٹاؤن کے حق میں انصاف کا مطالبہ لیےعوامی تحریک کے کارکنان پنجاب اسمبلی کے سامنے بیٹھیں گے۔ رات بارہ بجے مال روڈکوچیئرنگ کراس کے مقام سے بند کردیا گیا اور اسٹیج اور پنڈال بنانے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ ساڑھے آٹھ فٹ اونچا، تیس فٹ چوڑا اور ستر فٹ لمبا اسٹیج بنے گا جبکہ شہداء ماڈل ٹاؤن کی فیملیز کے لئے الگ اسٹیج ہو گا۔

پندرہ سے بیس ہزار کرسیاں لگیں گی اور پنڈال جی پی او چوک تک بنایا جائے گا۔ پنڈال میں داخلے کے لیے خواتین، مردوں اور وی آئی پیز کے لیے الگ الگ دروازے ہوں گے۔ بیرونی سیکورٹی پولیس جبکہ اندرونی سیکورٹی کی ذمہ داری عوامی تحریک کی ہو گی۔ دھرنا کتنی دیر جاری رہے گا یہ اعلان کل قائد عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری خود کریں گے۔