جدید ٹیکنالوجی کے حصول میں رکاوٹیں دور ہونی چاہئیں، تسنیم اسلم

Tasneem Aslam

Tasneem Aslam

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان کی ایڈیشنل خارجہ سیکریٹری تسنیم اسلم نے کہا ہے کہ پاکستان ہتھیاروں کی ترسیل سے متعلق عالمی معیارات پر سختی سے کاربند ہے، پرامن مقاصد کیلئے جدید ٹیکنالوجی کےحصول میں رکاوٹیں دور ہونی چاہئیں۔

یہ بات ایڈیشنل سیکریٹری خارجہ تسنیم اسلم نے میزائل ٹیکنالوجی کنٹرول رجیم کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، جو ان دنوں پاکستان کا دورہ کر رہا ہے۔

ایٹمی عدم پھیلاؤسے متعلق ڈائریکٹر جنرل مسٹر ہیم سینگ ووک اس وفدکی قیادت کر رہے ہیں، تسنیم اسلم نے کہا کہ پاکستان ہتھیاروں کی ترسیل سے متعلق عالمی معیارات پر سختی سے کاربند ہے، تاہم پرامن مقاصد کیلئے جدید ٹیکنالوجی کے حصول میں رکاوٹیں دور ہونی چاہئیں۔

بین البراعظمی میزائل نظام سےعلاقائی امن اور خطے کو خطرات لاحق ہیں، تسنیم اسلم کا کہنا تھاکہ پاکستان جنوبی ایشیا میں ہتھیاروں کی دوڑمیں شامل نہیں ہونا چاہتا۔پاکستان خطےمیں امن اور استحکام کیلئے بامقصد مذاکرات کی پالیسی پر کاربند ہے۔