جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے نوجوان کے جوہر کھل کر سامنے آگے آتے ہیں، منجامن جیانگ

Youth

Youth

کراچی (پ ر) سیکریٹری امور نوجوانان اسپورٹس محمد راشد کی ہدایت پر محکمہ امور نوجوانان حکومت سندھ اورینگ سوشل ریفارمرز کے زیر اہتمام یوتھ دی لیڈر آف ٹو مارو کے موضوع پر سیمینار کا مقامی ہوٹل میں انعقاد کیا گیا۔ جس میں یونیورسٹی اور کالجز کے طلباء و طالبات نے بھرپور شرکت کی۔ سیمینار میں مختلف موضوعات پرٹرینرز نے نوجوان طلباء اور طالبات کو ان کے اندر چھپی ہوئی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور اپنی چھپی ہوئی ذہنی صلاحیتوں کو استعمال کرکے اپنے مستقبل کے تعین کرنے کے بارے میں آگاہی دی۔

ٹرینرز نے اپنے خطاب میں نوجوانوں کو آگاہی دی کہ دنیا میں کامیاب انسان بننے کے لئے کس طرح گراس روٹ سے بلندی کی جانب گامزن ہونے کے لئے انہیں کیا کرنا چاہئے ہمدرد یونیورسٹی ماس کمیونیکیشن کی پروفیسر مس زیب النساء نے اپنے خطاب میں کہا کہ نوجوان سوشل میڈیا کے ذریعے بھی اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کر سکتے ہیں اور اس کے ذریعے اپنی معلومات میں اضافہ بھی کر سکتے ہیں۔

ڈسٹرکٹ سیکریٹری روٹاریٹ مس سمین شورو نے کہا کہ نوجوان ہمارا قیمتی سرمایہ ہے اور ہمارے نوجوانوں میں بے شمار صلاحیتیں ہیں اور ان صلاحیتوں کو اجاگر کرکے نوجوان اپنے ملک کانام روشن کر سکتے ہیں چائنا کی موبائل کمپنی انفاٹنکس کے کو فائونڈر بنجا مین جیانگ نے نوجوانوں کو ٹیکنالوجی استعمال کرکے کامیاب ہونے اور اپنے اندر چھپی ہوئی صلاحیتوں کے جوہر دکھلانے کے طریقے سے آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی نوجوان دنیا کے کسی بھی ملک کے نوجوانوں کی صلاحیتوں کم سے صلاحیتوں کے مالک نہیں ہیں یہ پوری دنیا میں اپنی صلاحیتیں دکھلانے کا ہنر جانتے ہیں۔

گیسٹ آف آنر شہداد پورPML(F) کے چیئرمین فہد وسان نے نوجوان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان قوم و ملک کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اور ہمارے ملک کا نوجوان ہر شعبے میں اپنی صلاحیتیں دکھلانے کی صلاحیت رکھتے ہیں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سیکنڈری بورڈ کے چیئرمین پروفیسر انوار احمد زئی نے کہا کہ گراس روٹ پر نوجوان میں اسرار خوردی کی کمی ہوتی ہے لیکن معاشرے کی سختیوں اور مسائل سے نبرد آزما ہونا سیکھ جاتا ہے تو وہ ایک کندن بن جاتا ہے انہوں نے کہا کہ ینگ سوشل ریفارمرس ایک عرصے سے نوجوانوں کو متحرک کرنے اور ان کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لئے کام کررہی ہے۔

ان کے پلیٹ فارم سے نوجوانوں کے لئے ورکشاپ’ سیمینار اور ٹریننگ سمیت کئی شعبوں میں رہنمائی فراہم کرتا ہے انہوں نے کہا کہ ینگ سوشل ریفارمرز کئی سیمینار اور ورکشاپ میں میں خود شرکت کر چکا ہوں یہ ادارہ نوجوانوں کے لئے ایک مستند ادارہ ہے اس کے لئے میں ادارے کے صدر فہد رضوی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں فہد رضوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ یوتھ لیڈر شپ ٹریننگ پروگرام کے تحت کراچی’حیدر آباد’ میرپور خاص’ سکھر’ دادو’ نوابشاہ’ لاڑکانہ’ ٹنڈو جام’ ٹھٹھہ اور شہداد پور میں بھی سیمینار اور ورکشاپ منعقد کئے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ پورے پاکستان میں 23000 سے زائد ینگ سوشل ریفارمر کے ممبر نوجوانوں کے لئے مختلف ممالک میں 45000 سے زائد ممبران کام کررہے ہیں۔

اس موقع پر چائنا موبائل کمپنی کے فائونڈر بینجمن جیانگ نے ینگ سوشل ریفارمرز کے زیر اہتمام سندھ کے مختلف شہروں میں منعقد ہونے والے ورکشاپ’ٹریننگ سینٹر اور سیمینار میں اپنی کمپنی کی جانب سے بھرپورتعاون کا اعلان کیا۔سیمینار سے ریاض احمد جوکھیو’عظمیٰ گل’رابعہ الرحمن’سعد ہارون نے بھی خطاب کیا۔ آخر میں مہمانوں میں اجرکیں اور ٹرافیاں’تقسیم کی گئی جبکہ یونیورسٹی کالجز کے طلباء و طالبات میں سرٹیفکیس تقسیم کئے گئے۔