مودی کسانوں سے زمین نہیں ان کی ماں چھین رہے ہیں، راہول گاندھی کی تنقید

Rahul Gandhi

Rahul Gandhi

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت میں کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی کی حکومت کسانوں سے صرف ان کی زمین نہیں چھین رہی بلکہ کسانوں سے ان کی ماں چھین رہے ہیں۔

راہول گاندھی کے مطابق کاشتکاروں کے لیے ان کی زمین ان کی ماں کی طرح ہوتی ہے۔اتوار کو دہلی کے رام لیلا میدان میں کانگریس پارٹی کی ’کسان مزدو سمّان‘ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا زمین سے متعلق بل مودی حکومت کی جانب سے واپس لیا جانا کسانوں کی جیت ہے۔

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ، کانگریس کی صدر سونیا گاندھی، نائب صدر راہول گاندھی، اجے ماکن، گلام نبی آزاد، ملک ارجن کھڑگے جیسے پارٹی کے کئی سینئر لیڈر موجود تھے۔