مودی سرکار کیخلاف احتجاج، پتلا جلاتے کانگریس کے کارکن زخمی

Modi Government Against Protest

Modi Government Against Protest

ہماچل پردیش (جیوڈیسک) کانگریس پارٹی کو نریندر مودی کیخلاف احتجاج مہنگا پڑ گیا۔ کانگریس نے اپنے تمام ضلعی دفاتر میں بھارتی وزیر اعظم کیخلاف احتجاج کا اعلان کیا تھا۔

اسی سلسلے میں ریاست ہماچل پردیش کے شہر شملہ میں مظاہرین مودی کے پتلے کو نذر آتش کر رہے تھے کہ اچانک پتلے کی آگ نے آس پاس کھڑے لوگوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

پتلے کو آگ لگانے والا شخص سب سے زیادہ متاثر ہوا ۔ جیسے ہی آگ لگی ہر طرف افراتفری مچ گئی ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس موقع پر موجود چند پولیس اہلکار بھی آگ کی لپیٹ میں آ کر زخمی ہوئے۔ جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔