مودی حکومت کے آنے سے اشتعال انگیزی‘ فرقہ پرستی بڑھ گئی: بھارتی ریاستی وزیر

Narendra Modi

Narendra Modi

پٹنہ (جیوڈیسک) بھارتی ریاست بہار کے اقلیتی امور کے وزیر پروفیسر عبدالغفور نے کہا ہے کہ بی جے پی اور سنگھ پریوار کے لئے بہترین جواب یہی ہو گا کہ مسلمان اپنی پوری توجہ تعلیمی اور اقتصادی حالت درست کرنے میں لگا دیں۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ جب سے مودی حکومت آئی ہے‘ اشتعال انگیزی اور فرقہ پرستی بڑھ گئی ہے اور اس طرح کی حرکتیں اس لئے کی جا رہی ہیں تاکہ مسلمان اپنی تعلیمی، اقتصادی اور معاشرتی ترقی سے رخ موڑکر بی جے پی سنگھپریوار کی اشتعال انگیزی کا مقابلہ کرنے کے لئے میدان میں کود پڑیں۔