مودی سرکار کی حکومت میں معاشرہ بد ترین تقسیم کی طرف جا رہا ہے۔ چدم برم

Chidambaram

Chidambaram

نیو دہلی (جیوڈیسک) سابق وزیر داخلہ اور کانگریس پارٹی کے رہنما پی چدم برم ایک بار پھر مودی سرکار پر پھٹ پڑے ہیں۔

نئی دلی میں اپنی نئی کتاب کی رونمائی کے موقع پر پی چدم برم کا کہنا تھا کہ مودی سرکار کا دور حکومت معاشرے میں طبقاتی اور مذہبی تقسیم کے حوالے سے بد ترین ہے۔

بی جے پی کے اقتدار میں آنے کے بعد بھارتی معاشرہ بری طرح بٹ چکا ہے۔ انہوں نے دادری میں مسلمان شخص کے قتل ،حیدر آباد یونیورسٹی میں دلت طالب علم کی خود کشی اور جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں طلبہ کے احتجاج کے خلاف حکومتی طرز عمل پر بھی تنقید کی۔

کتاب رونمائی کی تقریب میں سابق بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ ، کانگریس رہنما راہول گاندھی ، ششی تھرور اور عمر عبداللہ بھی موجود تھے۔