تحصیل وڈھ میں ایف سی 132ونگ اور عوام کی جانب سے مودی کے اشتعال انگیز بیان کے خلاف احتجاجی ریلی

Rally

Rally

وڈھ (نمائندہ) تحصیل وڈھ میں ایف سی 132ونگ اور عوام کی جانب سے مودی کے اشتعال انگیز بیان کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔ جس کی قیادت میجر عبدالواسع اور اسسٹنٹ کمشنر وڈھ عبدالقدوس اچکزئی نے کی۔

عوام اور ایف سی کے نوجوانوں نے مودی سرکار کے خالاف بھرپور نعرہ بازی کی اورمظاہرین نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا پتلا نذر آتش کردیا۔ریلی میں میجر عبدالواسع، اسسٹنٹ کمشنر وڈھ کے علاوہ تحصیل وڈھ کے سیاسی و سماجی حلقوں سے تعلق رکھنے والے معتبرین، تاجر برادری اور دیگر مکاتب فکر کے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ریلی اور مظاہرین سے خطاب میں مقررین نے بھارتی مداخلت اور مودی کی بیان کی بھرپور مخالف کرتے ہوئے کہا کہ مودی نے بیان دیکر اپنی سازشوں کو خود بے نقاب کردیا۔ بلوچستان اور پاکستان لازم و ملزوم ہیں۔

بلوچستان کیلئے پاکستانی اپنی جانوں کی قربانی دینے کو تیار ہیں مودی اپنے بیان پر فوری معافی مانگ لیں۔