موغادیشو: الشباب کا دو فوجی کیمپوں پر حملہ

Somalia  Attack

Somalia Attack

واشنگٹن (جیوڈیسک) الشباب کے شدت پسندوں نے اتوار کے روز علی الصبح موغادیشو کے باہر دو چھوٹے فوجی کیمپوں پر دھاوا بول دیا۔ یہ بات علاقہ مکینوں اور فوجی ذرائع نے بتائی ہے۔

تیھسل اور ورماہان کے دیہات، جو موغادیشو سے بالترتیب 45 اور 60 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہیں، کے مکینوں نے بتایا ہے کہ شدت پسندوں نے اِن دونوں کیمپوں پر تعینات سرکاری فوجوں پر ایک ہی وقت حملہ کیا۔

فوجی ذرائع کے اندازے کے مطابق، اِن میں سے ہر کیمپ پر 40 سے 50 سرکاری فوجی تعینات تھے۔

تیھسل میں کم از کم دو فوجی، جب کہ ابھی تک ورماہان میں ہونے والی ہلاکتوں کی تفصیل معلوم نہیں ہوسکی۔

فوجی ذرائع نے ‘وائس آف امریکہ’ کی صومالی سروس کو بتایا کہ بیلی دوغل کے فوجی اڈے سے روانہ کی گئی کمک جب ورماہان کے قصبے کے قریب پہنچی تو وہ سڑک کنارے نصب بم دھماکے کی زد میں آئی، جو موغادیشو کے مغرب میں 90 کلومیٹر دور واقع ہے۔