محمد عابد علی لیکچرر کو ریاستی سطح کا بیسٹ لیکچرر ایوارڈ جناب محمود علی کے ہاتھوں ایوارڈ کی پیشکشی

Mohammad Abid Ali best Lecturer Award

Mohammad Abid Ali best Lecturer Award

نظام آباد: محمد عابد علی لیکچرر کامرس و اکیڈیمک کو آرڈینیٹر گری راج گورنمٹ کالج نظام آباد کو آج حیدرآباد رویندرا بھارتی میں محکمہ اقلیتی بہبود و ریاستی اردو اکیڈیمی حکومت تلنگانہ کی جانب سے ملک کے پہلے وزیر اعلیٰ تعلیم مولانا ابوالکلام آزاد کے یوم پیدائش کے ضمن میں منعقد ہونے والی قومی یوم تعلیم و یوم اقلیتی بہبود تقریب میں نائب وزیر اعلی ریاست تلنگانہ جناب محمود علی کے ہاتھو ں بیسٹ لیکچرر ایوارڈ دیا گیا۔ ایوارڈ کے ساتھ نقد رقم اور توصیف نامہ شامل ہے۔ ایوارڈ تقریب میں بی جے پی قائد بنڈارو دتاتریہ’ رکن راجیہ سبھا ہنمنت رائو’ایم ایل سی امین الحسن جعفری’ مسر عمر جلیل آئی اے ایس ‘پروفیسر ایس اے شکور سکریٹری اردو اکیڈیمی اور دیگر معززین موجود تھے۔

جناب عابد علی نے بہ حیثیت مدرس انڈین اسکول نظام آباد سے اپنی تدریسی خدمات کا آغاز کیا۔ بہ حیثیت جونیر لیکچرر گورنمٹ جونیر کالج ظہیر آباد میں سرکاری ملازمت کے آغاز کے بعد ان کو ترقی دی گئی اورگری راج کالج نظام آباد میں وہ اردو میڈیم کامرس لیکچرر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اور پروفیسر محمد اکبر علی خان سابق وائس چانسلر تلنگانہ یونیورسٹی کے زیر نگرانی کامرس میں پی ایچ ڈی بھی کر رہے ہیں۔ اردو میڈیم کامرس میں بہترین تدریسی خدمات کے لئے انہیں ڈگری کالج زمرے سے ضلع نظام آباد سے انہیں ایوارڈ ک لئے منتخب کیا گیا۔ جناب عابد علی نے اس سال انٹرمیڈیٹ اردو میڈیم کامرس کی کتابوں کے ترجمے کی ادارت کی۔

جونیر و ڈگری کالج میں مضمون کامرس کے فروغ میں ان کی بے مثال خدمات ہیں۔ وہ ایک اچھے افسانہ نگار اور شاعر بھی ہیں اور نثار تخلص رکھتے ہیں۔ جناب عابد علی کو بیسٹ لیکچرر ایورارڈ ملنے پر گری راج کالج کے پرنسپل ڈاکٹر راجندر پرساد’کالج ک لیکچررز ڈاکٹر محمد اسلم فاروقی صدر شعبہ اردو’ ڈاکٹر محمد عبدالرفیق لیکچرر کیمسٹری’ غلام مصطفی لیکچرر ہندی’ شیخ اکبر پاشا لیکچرر مائکرو بیالوجی’ سید حسیب الرحمن ‘ محمد مبین دیگر لیکچررز’نظام آباد کے اردو حلقوں’ ڈاکٹر محمد ناظم علی پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج موڑتاڑ’ محمد عبدالبصیر لیکچرر اقامتی جونیر کالج نظام آباد’محمد عبدالرحمٰٰن لیکچرر اردو گورنمنٹ ڈگری کالج بودھن’ جناب محمد نصیر الدین صاحب سابق صدر شعبہ تاریخ گری راج کالج’ جناب اظہر فاروقی صاحب لیکچرر موظف پالی ٹیکنیک’جناب اشفاق خان ایڈیٹر مارننگ ٹائمز صحافتی برادری ‘دوست احباب اور عزیز و اقارب نے مبارک باد پیش کی ہے۔