محمد اجمل کی قیادت میں وفد کا وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی انتھونی نوید سے ملاقات

Shooting Ball Association

Shooting Ball Association

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ کے معائون خصوصی انتھونی نوید نے کہاکہ سندھ میں کھیلوں کے میدانوں کو آباد رکھنے اور کھلاڑیوں کی سرپرستی کے حوالے سے وزیر اعلیٰ سندھ خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں، دھرتی مہران میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں اگر نوجوانوں کی بہتر تربیت اور سرپرستی کی جائے تو ہم ٹیلنٹ کے ذریعے دنیا میں اپنے صذوبے اور ملک کا نام مزید بلند کر سکتے ہیں۔

کراچی میں شوٹنگ بال سمیت کھیلوں کے تمام شعبوں کو فروغ دینے کے حوالے سے صوبائی وزارت کھیل اقدامات کررہی ہے ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ سندھ کے معائو خصوصی انتھونی نوید نے کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری محمد اجمل کی قیادت میں وفد سے ملاقات میں کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ سائوتھ کے صدر عبدالمنان بلوچ ،شوٹنگ بال پلیئر فاروق نادر اور جمناسٹک کے خالد بروہی بھی موجود تھے ۔وفد نے معائون خصوصی وزیر اعلیٰ سندھ انتھونی نوید کو کھیل اور کھلاڑیوں کے مسائل سے آگاہ کیا جس پر انہوں نے یقین دہانی کرائی کے کھلاڑیوں کے مسائل سے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو آغاہ کیا جائیگا۔

انتھونی نوید نے کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے وفد کی جانب سے شہر کراچی میں کھیلوں کے میدانوں خصوصاً ضلع کورنگی میں واحد اسپورٹس شوٹنگ بال کمپلیکس میں قبضہ مافیا کی جانب سے غیر قانونی تعمیرات پر توجہ مرکوز کرائی اور مطالبہ کیا کہ کھیلوں کے میدانوں کو قبضہ مافیا سے بچانے کے لئے سخت قانونی اقدامات کئے جائیں اور کھیل کے میدانوں میں ہفتہ وار بازار وں اور تقریبات پر پابندی عائد کی جائے تاکہ نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کے حصول میں دشواریوں کا خاتمہ ہو سکے۔