محمد امین میمن جنرل منیجر پی ٹی وی کراچی مرکز تعینات

PTV News

PTV News

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ٹیلی ویثرن کراچی مرکز کے ایگزیکٹیو پروگرام منیجر محمد امین میمن کو ترقی دے کر جنرل منیجر کراچی مرکز کے عہدے پر فائز کر دیا گیا ہے۔

ان کے علاوہ سینئر پروڈیوسر شجاعت اللہ کو بھی پرموشن دیکر ایگزیکٹو پروگرام منیجر کی ذمے داریاں دے دی گئیں ہیں ۔منیجر کراچی مرکز عفیفہ صوفیہ الحسینی اپنی مدت ملازمت پوری کرنے کے بعد گزشتہ ماہ ریٹائرڈ ہو گئیں۔

دونوں حضرات اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد پی ٹی وی کے پروگراموں میں مزید بہتری لانے کیلئے کوشاں ہیں تاکہ ناظرین کو بہتر سے بہتر پروگرامز دیکھنے کو ملیں اوراس کیلئے نئے آئیڈیاز پر بھی کام جاری ہے۔