محمد عامر پر اعتماد ہے، اسکی پرفارمنس شاندار ہے، آفریدی

Shahid Afridi

Shahid Afridi

آکلینڈ (جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ ہر لڑکا سو فیصد پرفارمنس دے تو نتائج اچھے آئیں گے،ٹیم کا کمبی نیشن بہت اچھا ہے،کیوی ٹیم اچھی ہے لیکن ماضی میں پاکستان نے انہیں ہر بار ان کے گراونڈز میں شکست دی ہے،آکلینڈ میں گفتگو کرتے ہوئے کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے پہلے ہر میچ بہت اہم ہے۔

ٹیم کے کمبی نیشن پر کپتان کہتے ہیں کہ کیمپ میں کھلاڑیوں کی اسکلز بڑھانے پر بہت محنت ہوئی ہے،شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ محمد عامر بہت اچھا کھیلتا ہوا آ رہا ہے،وہ پر اعتماد بھی ہےکپتان نے امید کا اظہار کیا کہ فاسٹ بولرز کا کمبی نیشن اچھا بن گیا ہے،حریف کو زیادہ رنز نہیں کرنے دیں گے۔