محمد احسان قریشی اور انکے خاندان کو حراساں کرنا، سیاسی شخصیت کسی کو صورت زیب نہیں دیتا

Makhdoom Ehsan Qureshi

Makhdoom Ehsan Qureshi

پیرس (جیو ڈیفنس) فرانس کے صحافیوں نے اٹلی کے سینئر صحافی محمد احسان قریشی پر ایک سیاسی شخصت (سرائے عالمگیر) کیطرف سے کرائی جانے والی پولیس گردی پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے، وزیر اعظم میاں نواز شریف، وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کے علاوہ رکن قومی اسمبلی عابد رضا کی توجہ اس طرف دیلاتے ہوئے مطالبہ کیا ہے، کہ اس کا فوری طور پر ازلہ کیا جائے۔

بصورت دیگر یورپ بھر کے صحافی نہ صرف بھر پور احتجاج کریں گے، بلکہ سینئر صحافی محمد احسان قریشی پر کرائی جانے والی پولیس گردی کے خلاف صحافیوں کی عالمی تنظیم رپوٹر آوٹ آف باڈر کے ہیڈکواٹرز پیرس میں اس کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے۔ سینئر صحافی محمد احسان قریشی نے طویل عرصہ ان کو بھر پور کورج دی، ان کے خلاف پولیس گردی کروانا اور انکے خاندان کو حراساں کرنا، سیاسی شخصیت (سرائے عالمگیر) کو کسی صورت زیب نہیں دیتا۔۔