محمد حفیظ کے بائولنگ ایکشن کا ٹیسٹ آج انڈیا میں ہو گا

Mohammad Hafeez

Mohammad Hafeez

چنائی (جیوڈیسک) قومی آل راؤنڈر محمد حفیظ کے بائولنگ ایکشن کا بائیو مکینک ٹیسٹ آج بھارت میں ہوگا۔ قومی کرکٹر محمد حفیظ باؤلنگ ایکشن کے ٹیسٹ کے لئے آج بھارتی شہر چنائی پہنچے ہیں اور سہ پہر کو ان کا بائیو مکینک ٹیسٹ ہوگا۔

باؤلنگ ایکشن ٹیسٹ کے بعد قومی اوپنر سری لنکا روانہ ہو جائیں گے۔

سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں محمد حفیظ کا بائولنگ ایکشن مشکوک قرار پایا تھا اور اس بار ناکامی ہوئی تو قومی کرکٹر پر بائولنگ کرانے پر ایک سال کی پابندی عائد ہوجائے گی۔