مصطفی آباد للیانی کے مسائل، ڈی سی او قصور کی توجہ کے منتظر

DCO Kasur

DCO Kasur

محمد عمران سلفی,,پاکستان ,,,,خدمت ,مسائل ,,,جرات ,
تحریر: محمد عمران سلفی
مصطفی آباد للیانی ڈسٹرکٹ قصور کا دروزہ ہونے کی وجہ سے اہمیت کا حامل ہے، یہ پاکستان کا پہلا مقام ہے جہاں پر ایک ہی جگہ پر جنگ ستمبر 1965 کے شہدا کے جسد خاکی دفن ہیں، حال ہی میں تعینات ہونے والے ڈی سی او قصور سلمان غنی کے بارے میں سنا جا رہا ہے کہ یہ چند سال قبل قصور کی عوام کے دلوں میں اپنی جگہ بنانے والے ڈی سی او قصور عبدالجبار شاہین سے بھی چند قدم آ گے چلیں گے، ہم ڈی سی او قصور جناب سلمان غنی کی خدمت میں مصطفی آباد کے چند بنیادی مسائل عرض کرنا چاہتے ہیں جو ڈی سی او قصور کیلئے ایک چیلنج ہوں گے، نہ جانے ڈی سی او قصور ان مسائل کو حل کرنے کی جرات بھی رکتے ہیں یا نہیں؟۔

میں اپنی بات کا سلسلہ بھی عبدالجبا ر شاہین سے ہی کروں گا، عبدالجبار شاہین نے قصور کو سوہنا شہر قصور بنانے کے بعد مصطفی آباد کا نقشہ بدلنے کی تیاریاں مکمل کر لی تھی لیکن وقت نہ مل سکا، ہماری اطلاعات کے مطابق انہوں نے مصطفی آباد میں تجاوزات کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کا فیصلہ کر لیا تھا اور 1937 کے نقشہ کے مطابق مصطفی آباد شہر کے اندر گول چکر جو تھانے مصطفی آباد کے سامنے سے شروع ہو کر دفتوہ روڈ کے سامنے آ کر ختم ہوتا ہے 1937 کے نقشہ کے مطابق وہ سٹرک 30 فٹ بتائی جاتی ہے جو سکڑ کر دس سے پندرہ فٹ رہ گئی ہے، اس پر ضلعی انتظامیہ کی طرف سے نشانات بھی لگا دئیے گئے تھے ، عبدالجبار شاہین کا یہ منصوبہ ڈی سی او قصور سلمان غنی کی توجہ چاہتا ہے، مصطفی آباد سروس روڈ اور مین بازار میں بھی تجاوزات کی بھر مار نے شہریوں کی مشکلات میں بے پناہ اضافہ کر دیا ہے، سروس روڈ اور مین بازار میں بھی تجاوزات کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کی ضرورت ہے، جبکہ وڈانہ اور بھلو میں بھی تجاوزات قائم ہونا شروع ہو چکی ہیں۔

Mustafa Abd

Mustafa Abd

٭جیسے کہ میں پہلے ذکر کر چکا ہوں کہ مصطفی آباد پاکستان کا واحد مقام ہے جہاں پر ایک ہی جگہ 55 شہدا دفن ہیں، ان شہدا کی آخری آرام گاہیں اور لفٹنٹ ندیم کی یاد میں بنائی گئی ندیم پارک اور برگیڈئیر احسن رشید شامی کی یاد میں بنایا گیا شامی مینار انتظامیہ کی بے حسی کا زندہ مثال ہیں، سابقہ ڈی سی او عدنان ارشد اولکھ نے 6 ستمبر 2015 کو شہدا کی آرام گاہوں کی حفاظت ، ندیم پارک کی بحالی اور شامی مینار کی فوری مرمت کے اعلان کیا تھا اور خوب داد وصول کی تھی، لیکن آج تک شہدا کی آرام گاہیں اور ان کی یاد گاریں ڈی سی او قصور کے وعدے کی تکمیل چاہتی ہیں۔

٭بلدیہ مصطفی آباد کا عملہ شہر سے جمع ہونے والی گندگی کو سروس روڈ پر پھینک دیتا ہے ، جس کی بدبو سے سروس روڈ سے گزرنے والے اہلیان مصطفی آباد سخت پریشان ہیں، ڈی سی او قصور کوڑا کرکٹ پھینکنے کیلئے کسی مناسب جگہ کا انتظام کروائیں ،
٭مصطفی آباد اور ان کے نواحی دیہات میں عطائیوں کی بھر مارمحکمہ صحت کے افسران و کلرکوں کی ملی بھگت سے انسانی زندگیوں سے کھیلنے میں مصروف ہیں،جبکہ مصطفی آباد کے میڈیکل سٹوروں پر نشہ آور ٹیکوں کی فروخت میں بھی دن بدن اضافہ ہو رہا ہے،
٭مصطفی آباد کی نکاسی کیلئے بنایا گیا روہی نالہ پر بھی قبضہ مافیا نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں،جس کی وجہ سے بارش کا پانی آبادی میں داخل ہو جاتا ہے،
٭وڈانہ کے قریب روڈ پرنس فیکٹری میں مزدوروں کو تنخواہ اس دور میں بھی 8ہزار روپے دی جا رہی ہے، بے روز گاری کے ہاتھوں تنگ محنت کش 8ہزار روپے تنخواہ پر کام کرنے پر مجبور ہیں، مذکورہ فیکٹری میں کمسن بچوں سے بھی کام لیا جاتا ہے، متعلقہ محکمے ہر ماہ اپنا حصہ وصول کرکے افسران کو سب اچھا کی رپورٹ کر دیتے ہیں،

M Imran Salfi

M Imran Salfi

٭پکی حویلی اور وڈانہ کے درمیان فیکٹریوں کے زہریلے پانی کی وجہ سے اہلیان وڈانہ موضی امراض کا شکار ہو رہے ہیں، اور زیر زمین پانی نا قابل استعمال قرار دیا جا چکا ہے،
٭وڈانہ کے قریب 1998میں بنائی گئی سمال انڈسٹری بھی تا حال ویرانے کا منظر پیش کر رہی ہے، اگر ڈی سی او قصور اس کی بحالی میں اپنا کردار ادا کریں تو مصطفی آباد اور اس کے نواحی دیہات میں بے روز گاری کو ختم کرنے میں کافی مدد ملے گی،
٭مصطفی آباد میں شادی ہال بغیر نقشہ کے بنائے گئے ہیں، جہاں پر پارکینگ کا کوئی انتظام نہ ہے، تمام محکمہ ون ڈش پر عمل در آمد کروانے کیلئے روزانہ چکر لگاتے ہیں جبکہ شادی حال کی قانونی حیثیت پر کوئی غور نہیں کرتا،

٭مصطفی آباد میں واٹر سپلائی کے منصوبے میں کروڑوں روپے کی کرپشن کی گئی تھی، پانی کیلئے بنائی گئی ٹینکیوں میں آج تک پانی نہیں پہنچ سکا، کیونکہ واٹر سپلائی کے پائپ انتظائی ناقص ڈالے گئے ہیں جس پانی کے پریشر سے پھٹ جاتے ہیں، اگر ڈی سی او صاحب اس کرپشن کی انکواری کروائیں تو بڑے بڑے نام بے نقاب ہو ں گے اور اہلیان مصطفی آباد تک صاف پانی کی فراہمی ممکن بن سکے گے،
٭گورنمنٹ برائمری سکول نیواں تھہ اس دور میں بھی شار دیواری سمیت تمام بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔

ان اہل مسائل سمیت مصطفی آباد اس کے نواحی دیہات میں مسائل کے انبار لگے ہوئے ہیں، اگر ڈی سی او قصور ہماری طرف سے نشاندہی کئے گئے پر توجہ دے تو یہ مسائل چند روز میں ہی حل ہو سکتے ہیں، اگر توجہ نہ دی گئی تو یہ مسائل معاشرے کا ناسور بن جائیں گے، جو ہر گزرتے دن کے ساتھ بگڑتے جائیں گے۔

M Imran Salfi

M Imran Salfi

تحریر: محمد عمران سلفی
صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی قصور
0300/0334/0313/7575126