محمد عمران سلفی پریس کلب کا بلامقابلہ صدر، نمائندوں کی طرف سے مبارکباد کے پیغامات

M Imran Salfi

M Imran Salfi

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) محمد عمران سلفی مسلسل چھٹی بار پریس کلب کا بلا مقابلہ صدر ودیگر نو منتخب عہدیداران کو سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں کی طرف سے مبارکباد کے پیغامات۔

تفصیلات کے پریس کلب مصطفی آباد للیانی (رجسٹرڈ) کے سالانہ انتخابات میں محمد عمران سلفی کومسلسل چھٹی بار بلا مقابلہ صدر، چوہدری منظور احمدکو چیئرمین سپریم کونسل، منیر احمد بھٹی کو جزل سیکرٹری، زبیر احمد بھٹی کوچیئرمین، سعید احمد بھٹی کو سنیئر نائب صدر، محمد جمیل سندھو اور بابا طارق مقبول کو نائب صدور، ارشد علی جوئیہ کووائس چیئرمین، ڈاکٹر اسلم انصاری کو ایڈیشنل جزل سیکرٹری، عبدالقیوم کوجوائنٹ سیکرٹری، حافظ طاہر اقبال کو فنانس سیکرٹری اور قیصر عباس کوسیکرٹری نشرواشاعت منتخب ہونے پر محمد یعقوب ندیم سیٹھی ایم پی اے مسلم لیگ ن پی پی 175 ،ندیم ہارون رشید خان ضلعی آرگنائزر تحریک انصاف قصور، رائو مظہر حیات خاںسابقہ ایم این اے مسلم لیگ ن، حسن علی خان رہنما تحریک انصاف این اے 138 ،مسز مسعود احمد بھٹی رہنما تحریک انصاف پی پی 175 ،سید طیب حسین رضوی چیئرمین یونین کونسل 3 دفتوہ، چوہدری اختر علی چیئرمین یونین کونسل 4 سرہالی کلاں، چوہدری ایاز کاشف چیئرمین یونین کونسل 6 آبراہیم آباد، چوہدری یوسف چھینہ چیئرمین یونین کونسل 7 لکھنیکے کے علاوہ سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے مبارکباد دہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نو منتخب عہدیداران شعبہ صحافت کی بہتری اور عوامی مسائل کو اجاگر کرنے کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے۔