محمد اقبال کیلانی کی کتاب روزوں کے مسائل

Roza Issues

Roza Issues

تحریر : شاہ بانو میر
سحری کھانے میں برکت ہے
حضرت انس ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ(ﷺ) نے فرمایا
“”سحری کھاؤ کیونکہ سحری کھانے میں برکت ہے””
( اسے بخاری مسلم نے روایت کیا)
رمضان المبارک میں فجر کی اذان سے پہلے سحری کیلئے اذان دینا سنت ہے٬
حضرت عائشہؓ سے روایت ہے کہ
حضرت بلالؓ رات کو (سحری ) سے قبل ) اذان دے دیا کرتے تھے ٬ چناچہ رسول اللہﷺ نے فرمایا
اُس وقت تک کھاؤ جب تک کہ ابن مکتوم ؓازان نہ دے دیں ٬
اس لئے کہ
حضرت ابن مکتومؓ اُس وقت تک اذان نہ دیتے تھے جب تک کہ فجر نہ ہو جاتی تھی ٬
(اسے بخاری و مسلم نے روایت کیا)
افطار میں جلدی کرنا اور سحری میں تاخیر کرنا انبیاء کی سنت ہے
٬
حضرت ابو درداء کہتے ہیں رسول اللہ (ﷺ) نے فرمایا
“” تین باتیں اخلاق نبوت سے ہیں٬
1 روزہ جلد افطار کرنا
2 سحری دیر سے کھانا ٬
3 نماز میں دائیاں ہاتھ بائیں ھاتھ کے اوپر باندھنا ٬
(اسے طبرانی نے روایت کیا )
سحری کھاتے ہوئے اذان ہو جائے تو کھانا فورا ترک کرنے کی بجائے جلدی جلدی کھا لینا چاہئے ٬

Aftari

Aftari

حضرت ابو ھریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ (ﷺ) نے فرمایا
جب کوئی آدمی اذان سنے اور پینے کا برتن اس کے ہاتھ میں ہو تو اُسے فورا نہ رکھ دے بلکہ اپنی ضرورت پوری کر لے ٬ ٌ (اسے ابو داؤد نے روایت کیا)
روزہ افطار کرنے کیلئے غروب آفتاب شرط ہے ٬
حضرت عمر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا ٬
جب رات آجائے اور دن چلا جائے اور سورج غروب ہو جائے تو روزہ دار روزہ کھول لے ٬
اسے بخاری و مسلم نے روایت کیا ہے٬

تازہ کھجور خشک کھجور (چھوہارہ) پانی سے روزہ افطار کرنا مسنون ہے٬
نمک سے روزہ افطار کرنا سنت سے ثابت نہیں ہے٬
حضرت انس ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرمﷺ نماز (مغرب) سے پہلے تازہ کھجوروں سے روزہ افطار فرماتے ٬
اگر
تازہ کھجوریں نہ ہوتیں تو خشک کھجور (چھوہاروں ) سے افطار فرماتے ٬
اگر
خشک کھجوریں نہ ہوتیں تو چند گھونٹ پانی سے افطار فرماتے ٬
اسے ابو داؤد اور ترمذی نے روایت کیا ہےِ٬
روزہ افطار کرتے وقت درج ذیل دعا مانگنا مسنون ہے
٬ حضرت عبداللہ بن عمرؓ سے روایت ہے کہ
نبی اکرمﷺ جب روزہ افطارفرماتے تو یہ دعا پڑھتے ٬

Aftari

Aftari

ترجمہ
“” پیاس ختم ہوئی رگیں تر ہو گئیں اور روزے کا ثواب انشاءاللہ پکا ہو گیا ٬
اسے ابو داؤد نے روایت کیا ہے٬
روزہ افطار کروانے والے کا اجر روزہ افطار کروانے والے کے برابر ہے
حضرت زید بن خالد جہنی ؓ کہتے ہیں کہ حضورﷺ نے فرمایا

جس نے روزہ دار کو روزہ افطار کروایا اسے بھی اتنا ہی اجر ملے گا جتنا اجر روزہ دار کیلئے ہوگا ٬
اور
روزہ دار کے اجر سے کوئی چیز کم نہ ہوگی٬
اسے ترمذی نے روایت کیا ٬
روزہ افطار کروانے والے کو درج ذیل دعا دینی چاہئے
حضرت انس ؓ سے روایت ہے کہ آپﷺ جب کسی کے ہاں روزہ افطار فرماتے تو یہ دعا دیتے٬
روزہ دار تمہارے ہاں روزہ افطار کرتے رہیں ٬ نیک لوگ تمہارا کھانا کھاتے رہیں ۤ٬
اور
فرشتے تمہارے ہاں (رحمت لے کر) نازل ہوتے رہ٬

Shahbano Mir

Shahbano Mir

تحریر : شاہ بانو میر