محمد عرفان کو کیوں نہیں کھلایا،سمجھ نہیں آرہا، وسیم اکرم

Waseem Akram

Waseem Akram

کراچی (جیوڈیسک) سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ محمد عرفان کو کیوں نہیں کھلایا،سمجھ نہیں آرہا،دنیا کے مشکل بولر کو ہم نے ڈراپ کردیا۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کی شکست پر اظہار خیال کرتے ہوئے ہوئے وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ پاکستانی بیٹسمینوں کی شاٹ سلیکشن اچھی نہیں ہے ، سوئنگ بولرز کو نہیں کھیل پارہے ۔

سابق آل رائونڈر کا کہنا تھا کہ وہاب ریاض سمیت فاسٹ بولرز کی سوئنگ ختم ہوتی جارہی ہے ،ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں وکٹیں لینا اہم ہوتا ہے۔