محمد نعیم شہید کے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے، مولانا گلام محمد نوری

Muhammad Naeem Anniversary

Muhammad Naeem Anniversary

مصطفی آباد/للیانی (محمد عمران سلفی سے) سانحہ یوحنا آباد، محمد نعیم شہید کے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے، علما ،وزیر اعلی پنجاب سرکاری وکیل، شہید کے بھائی کو سرکاری نوکری اور انصاف کی فراہمی کے وعدوں کو پورا کریں۔

برسی پر خطاب، تفصیلات کے مطابق سانحہ یوحنا آباد میں شہید ہونے والے محمد نعیم شہید کی پہلی برسی کے موقع پر مولانا گلام محمد نوری، مولانا محمد طاہر،ضلعی امیر جماعت اسلامی قصور محمد عثمان، رائو اختر علی سابقہ پرنسل ڈگری کالج قصور ،ضلعی امیر جماعت الدعوہ قصور رانا محمد اشفاق نے سانحہ یوحنا آباد میں شہید ہونے والے محمد نعیم شہید کے ملزمان کو ایک سال گزرنے کے باوجود گرفتاریاں مکمل نہ کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت امریکی اشاروں پر ناچنے کی بجائے عدل و انصاف کے تقاضوں کو پورا کرے۔

ایک سال گزرنے کے باوجود وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کے وعدے پورے نہیں ہو سکے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت اس سانحہ کو بھول چکی ہے، ہم حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ محمد نعیم کو بے دردی سے شہید کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرکے اسی بے دردی سے قتل کیا جائے ، اور شہید کے ورثا سے سرکاری وکیل مہیا کرنے، اس کے بھائی کو سرکاری نوکری دینے سمیت ودیگر وعدے فوری پورے نہیں جائیں، بصورت دیگر ہم ہر پلیٹ فارم پر انصاف کی فراہمی اور وعدوں کی تکمیل تک آواز بلند کرتے رہیں گے۔

مقررین نے کہا کہ موجودہ حکومت یہودنصارا کی الہ کار بنی ہوئی ہے، سیکولر پاکستان چاہتی ہے اور سیکولر نظام چلانا چاہتی ہے،پاکستان ایک اسلامی ریاست ہے اس کا اسلامی دستور ہے،محمد نعیم کو بے گناہ شہید کیا گیا، ریاست کی ذمہ داری ہے کہ کو مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچائے، حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کر پا رہی کیونکہ ہماری حکومت کمزور ہے، ہمارے حکمران امریکہ سے قرضہ حاصل کرتے ہیں اور ان اشاروں پر ملکی فیصلے ہوتے ہیں، دہشت گردی کا ڈھنڈورا پیٹنے والا دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد امریکی صدر ہے۔

مقررین نے مطالبہ کیا کہ حکومت بہانہ کرتی ہے کہ ہمارے قانون میں کھلے عام سزا کی اجازت نہیں، بہت سے قانون تبدیل ہو چکے ہیں بہت سے نئے بن رہے ہیں، حقوق نسواں کون کا قانون تھا، حکومت قانون میں تبدیلی کرکے سزا کا اسلامی طریقہ اپناتے ہوئے محمد نعیم جو جس طرح بے دردی سے شہید کیا گیا قاتلوں کو بھی اسی چوک میں اسی بے دردی سے قتل کیا جائے، حقیقی معنوں میں یہ انصاف ہو گا۔

تقریب کا اہتمام جماعت اسلامی مصطفی آباد نے کیا، حافظ محمد سلیم نے تقریب کا اہتمام کرنے پر جماعت اسلامی اور خصوصاََ خرم امین کا شکریہ ادا کیا، علما کرام نے ممتاز قاری کو پھانسی دینے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔