سردار سہراب خان سے گوھرالماس خان اور ساتھیوں کا اظہار تعزیت

Condolences

Condolences

لیڈز برطانیہ (بابر علی چیمہ سے) معروف سیاسی اور سماجی راہنما گوہرالماس خان نے اپنے دیرینہ ساتھی اور نہایت معتمد دوست و دست راست سردار سہراب خان کے کزن شہید صوبیدار محمد رمضان کی انتہائی اچانک اور المناک شہادت پر ان سےاظہارتعزیت کیا اور مرحوم کے درجات کی بلندی اور مغفرت کے لئے دعا کی اور لواحقین کو صبر کرنے کی تلقین کی۔ اس موقع پر انکے ہمراہ حاجی رشید ڈار اور چوہدری اے ڈی صاحب نے بھی خصوصی دعا کی۔