محمد صادق کی زمین ہتھیانے کیلئے جعلی PT1 بنانے والے دو افراد گرفتار

Mustafa Abad

Mustafa Abad

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) محمد صادق کی زمین ہتھیانے کیلئے جعلی PT1 بنانے والے دو افراد گرفتار، چار فرار،فرار ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے، تفصیلات کے مطابق محمد صادق نے تھانہ مصطفی آباد میں مقدمہ درج کروایا کہ سلامت علی، امانت علی، نیامت علی، راشد علی، شاہد علی، محمد یونس نے ہماری زمین ہتھیانے کیلئے دھوکہ دہی و جعلی سازی سے عنایت علی کے نام کا جعلی PT1نمبری تیار کروایا۔

پولیس تھانہ مصطفی آباد نے 420-468-471کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے امانت علی اور محمد یونس کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیا جبکہ دیگر ملزمان کی تلاش جاری۔