محمد شکیل چغتائی نجی دورے پر شکاگو پہنچ گئے

Mohammad Shakeel Chughtai,Chicago Visit

Mohammad Shakeel Chughtai,Chicago Visit

امریکہ (انجم بلوچستانی) مشہور و معروف ایشین یورپین صحافی و شاعر، چیف کوآرڈینیٹر پاکستان عوامی تحریک یورپ، چیرمین ایشین جرمن رفاہی سوسائٹی، جرمنی، چیف ایگزیکٹئو ایشین پیپلز نیوز ایجنسی، میڈیا کوآرڈینیٹر تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل برائے یورپ، محمد شکیل چغتائی نجی دورے پر شکاگو پہنچ گئے۔

آتے ہوئے انکے صاحبزادے پرنس محمد ارسلان چغتائی ،رکن منہاج یوتھ لیگ،برلن اور ان کے دوست خضر حیات تارڑ،صدر مجلس شوریٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل،برلن، سابق صدر PATبرلن،انہیںٹیگل ایر پورٹ چھوڑنے اور الوداع کہنے آئے۔

جبکہ اوہئرایر پورٹ پر انکا استقبال سابقہ جاب کونسلر ایشین ہیومن سروس،سکریٹری جنرل ایشین پریس کلبز ایسوسی ایشن،APCA انٹرنیشنل، جمیل چغتائی،، ان کی اہلیہ عظمےٰ جمیل اور صاحبزادے اکسم چغتائی نے کیا۔

ان کا قیام اے اینڈ ایس کمپیوٹر سروسز کے مالک،اکنا کے دعوہ سنٹر اور مسجد کے سربراہ احمد انصاری اور انکی اہلیہ ثروت احمد ، فنانس سکریٹری APCA انٹرنیشنل کی قیام گاہ پر رہے گا،جہاں ان سے 4 1-773-262101پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔وہ اپنے قیام کے دوران شعرائ،ادباء ، اہم پاکستانی سیاسی و سماجی رہنمائوں اور صحافیوں سے ملاقات کریں گے۔