محمد صدیق خان ٹیکسلا کی شان تھے، سیاسی حلقوں میں انکا ایک نمائیاں مقام تھا، ملک عثمان

Malik Usman Taxila

Malik Usman Taxila

ٹیکسلا (تحصیل رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے سرگرم نوجوان رہنما ملک عثمان نے کہا ہے کہ محمد صدیق خان ٹیکسلا کی شان تھے، سیاسی حلقوں میں انکا ایک نمائیاں مقام تھا، انتہائی ملنسار اور شفقت کرنے والے انسان تھے ہر شخص انکا گرویدہ ہے، ان کی وفات پر ہر شخص غمگین ہے،انھوں نے اپنی زندگی میں کبھی ہاری بازی نہیں کھیلی،علاقائی سیاست میں انکی مضبوط گرفت تھی مخالفین بھی انکی سیاسی بصیرت کے معترف ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے ایک تعزیتی بیان میں کیا ، ملک عثمان آ ف ریلوے روڈ ٹیکسلا کا کہنا تھا کہ مرحوم محمد صدیق خان غریبوں کی آوازتھے،حلقہ کی سیاست میں انکا کوئی ثانی نہ تھا انھوں نے اپنی مدبرانہ پالیسیوں سے حلقہ کی سیاست میں ایک خاص مقام بنا رکھا تھا،انکی جدائی نہ صرف اراکین پی ٹی آئی بلکہ حلقہ کے عوام پر پہاڑ بن کر ٹوٹی ہے۔

آج انکی جدائی میں ہر آنکھ اشک بار اور ہر شخص رنجیدہ ہے کیونکہ انھوں نے ہمیشہ ہر شخص کی عزت کی اور کسی کی بھی عزت نفس مجروع نہ ہونے دی،بلاتفریق اور بغیر لالچ انصاف کی فراہمی محمد صدیق خان کا طرہ امتیاز تھا،اپنے تعزیتی بیان میں ملک عثما ن نے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔

ڈاکٹر سید صابر علی
تحصیل رپورٹر ٹیکسلا
موبائل نمبر0300-5128038