محمد یوسف کے بارے میں بات کرنا وقت کا ضیاع ہے: رمیز راجہ

Mohammad Yousuf, Rameez Raja

Mohammad Yousuf, Rameez Raja

لاہور (جیوڈیسک) حال ہی میں ایک ٹی وی شو کے دوران سابق بیٹسمین محمد یوسف سے الجھ پڑنے والے سابق کپتان رمیز راجہ نے کہا ہے کہ محمد یوسف کے بارے میں بات کرنا وقت کا ضیاع ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سابق اوپنر سعید انور نے فون کر کے کہا کہ محمد یوسف اپنی تلخ کلامی پر معافی مانگنا چاہتے ہیں لیکن انہوں نے واضح کر دیا کہ وہ اس میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتے کیونکہ ایسے لوگوں سے کوئی تعلق نہیں رکھنا چاہتے جن کا مخصوص ایجنڈا ہو۔

رمیز راجہ نے محمد عامر کی قومی ٹیم میں واپسی پر کہا کہ اس بارے میں ان کے موقف میں ذرا سی بھی تبدیلی نہیں آئی اور دوسرے مختلف رائے رکھ سکتے ہیں لیکن وہ اس معاملے پر قطعی مفاہمت نہیں کر سکتے۔