مہمند ایجنسی کے پسماندہ سب ڈویژن خوئیزی بائیزئی میں چار روز سے بجلی غائب

Electricity Breakdown

Electricity Breakdown

نمائندہ (شکیل مومند سے) مہمند ایجنسی کے پسماندہ سب ڈویژن خوئیزی بائیزئی میں چار روز سے بجلی غائب ۔اعوام بُلبلا اُٹھے۔ روز مرہ کے ضروریات زندگی بُری طرح مفلوج ہو کر رہ گئے۔پانی کے گھونٹ گھونٹ کے لیے عوام عاجز آگئے علاقہ تاریکی میں ڈوب گئے ۔حکام نوٹس لیں۔

خوئیزئی بائیزئی عوام کی اپیل۔مہمند ایجنسی کے دور آفتادہ پاک افغان بارڈر پر واقع سب ڈویژن خویزئی بائیزئی میں چار روز سے بجلی غائب ہوگئے جن کے وجہ سے روزمرہ کے زندگی بُری طرح مفلوج ہو کر رہ گئے ہیں۔

بجلی کے طویل لوڈشیڈنگ کے وجہ سے علاقے کے عوام پانی گھونٹ گھونٹ کے لیے ترس گئے رات کو تاریکی کا راج اور علاقہ مکمل تاریکی میں ڈوب جاتا ہے اور گرمی کے موسم میں عوام پنکھے کے ہوا سے محروم ہیںجبکہ تا حال لوگ پینے کا پانی دور دور سولر سسٹم سے لایا جاتا ہے سولر سسٹم لاگت ہر کوئی کے بس کی بات نہیں۔

خویئزئی بائیزئی کے اعوام نے گورنر کے پی کے اور پولیٹکل ایجنٹ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے کہ پسماندہ سب ڈویژن کے اعوام کے حال پر رحم کرکے گرمی کے موسم میںعلاقے میں بجلی کے ترسیل کو یقینی بنائے۔