مہمند ایجنسی، بائیزئی سرحدی علاقہ جڑوبی درہ میں پہلا پرائمری سکول کھول دیا گیا

مہمند ایجنسی (سعید بادشاہ سے) مہمند ایجنسی، بائیزئی سرحدی علاقہ جڑوبی درہ میں پہلا پرائمری سکول کھول دیا گیا۔ اے پی اے بائیزئی نے افتتاح کیا اور داخل ہونے والے بچوں میں کتابیں اور یونیفارم تقسیم کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق مہمند ایجنسی بائیزئی سب ڈویژن کے پاک افغان سرحدی علاقہ جڑوبی درہ حاجی زر جان کلے میں حکومت کی طرف سے پہلا کمیونٹی ماڈل سکول کھول دیا گیا۔ مقامی لوگوں اور جرگہ مشران کے بار بار مطالبات پر مذکورہ سکول کا فیصلہ کیا گیا۔

گزشتہ روز اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ بائیزئی پیر عبداللہ شاہ ، اے اے ای او محکمہ ایجوکیشن عبدالستار اور دیگر حکام نے ضڑوبی کا دورہ کر کے عمائدین علاقہ کی مجودگی میں سکول کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

اس موقع پر درجنوں بچوں کو داخل کر کے اے پی اے نے مفت کتابیں، یونیفارم وغیرہ تقسیم کیں اور سکول کیلئے فرنیچر اور درکار اشیاء فراہم کی گئی۔ علاقہ کے عمائدین نے جڑوبی درہ عیسیٰ خیل میں سکول کھولنے اور پولیٹیکل انتظامیہ اور محکمہ تعلیم کا شکریہ ادا کیا اور علاقے میں ضرورت کے مطابق بتدریج سکولوں میں اضافے کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر اے پی اے پیر عبداللہ شاہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سرحدی علاقوں کو آباد کرنے اور ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کا وقت آچکا ہے۔ اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ معمولاتِ زندگی میں آسانی آئیگی۔

New School Inaugurated

New School Inaugurated

New School Inaugurated

New School Inaugurated

New School Inaugurated

New School Inaugurated