مہمند ایجنسی تبدیل ہونے والے پولیٹیکل ایجنٹ حسیب الرحمن خلیل کے اعزاز میں الوداعی تقریب

Group Photo

Group Photo

مہمند ایجنسی ( بیورو رپورٹ) مہمند ایجنسی تبدیل ہونے والے پولیٹیکل ایجنٹ حسیب الرحمن خلیل کے اعزاز میں الوداعی تقریب۔ اے پی اے بائزئی پیر عبداللہ شاہ، تحصیلداران اور دیگر حکام نے مہمند پریس کلب کے منعقدہ پروگرام میں شرکت کی ۔ مہمند ایجنسی کے صحافیوں نے ذمہ دارانہ رپورٹنگ کے ذریعے علاقے کی مثبت عکاسی کر رہے ہیں۔ سپورٹس فیسٹیول اور قومی دنوں میں پولیٹیکل انتظامیہ کے ساتھ بھر پور تعاون پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں صحافی باہمی اتحاد و اتفاق پر خصوصی توجہ دے۔

ان خیالات کا اظہار مہمند ایجنسی اپر مہمند کے تبدیل ہونے والے اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ حسیب الرحمن خلیل نے مہمند پریس کلب کی جانب سے ان کے اعزاز میں منعقدہ الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ بائزئی پیر عبداللہ شاہ ، تحصیلدارصافی معراج خان، تحصیلدار حلیمزئی عصمت اللہ وزیر، تحصیلدار خویزئی شاہ وزیر خان کے علاوہ دیگر حکام اور مہمند پریس کلب ممبران نے شرکت کی۔مہمند پریس کلب کے صدر سعید بادشاہ، سینئر ممبران فخر عالم مہمند ،شاکراللہ مہمند اور نورشاد شباب نے میڈیا سے تعاون کا وقت گزارنے پر اے پی اے حسیب الرحمن خلیل کے کردار کا اعتراف کیا اور ان کی خدمات کو سراہا۔

Mohmand Press Club Farewell Party

Mohmand Press Club Farewell Party

شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے اے پی اے پیر عبداللہ شاہ اور حسیب الرحمن خلیل نے کہا کہ مہمند ایجنسی امن و امان میں بہتری آرہی ہے۔ سخت اور مشکل حالات میں مہمند پریس کلب کے صحافیوں نے مثبت اور ذمہ دارانہ رپورٹنگ کرکے قوم کی بڑی خدمت اور انتظامیہ سے تعاون کا مظاہرہ کیا ہے۔ جس پر مہمند پریس کلب کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کا رول انتہائی اہم ہے تعمیری کردار کے لئے صحافی اپنی اتحاد و اتفاق پر خصوصی توجہ دے کیونکہ عوام اور حکومت کے درمیان پل کا کردار ان پر عائد ہوتاہے۔ صحافت کا مقصد عوام کی فلاح و بہبود ہوتی ہے اور مہمند ایجنسی کے صحافی اپنے فرائض سے بخوبی واقف ہیں۔