مہمند ایجنسی، کڑپہ وران پل کے قریب کوچ اور موٹر کار کا ایکسڈنٹ

Accident

Accident

مہمند ایجنسی (نمائندہ شکیل مومند سے) مہمند ایجنسی، کڑپہ وران پل کے قریب کوچ اور موٹر کار کا ایکسڈنٹ ۔ بارہ12 افراد زخمی ۔ زخمیوں کو پشاور اور غلنئی ہسپتال منتقل
واقعہ تیز رفتاری کے باعث پیش ایا۔

گزشتہ روز گنداو مہمند ایجنسی سے فلائنگ کوچ نمبر Dir.357 پشاور کے لئے روانہ ہوا۔ کڑپہ پہاڑیوں میں ،،وران پل،، کے مقام پر موٹر کار نمبر Pesh.U.5615 سے ٹکرایا۔ جس کے نتیجہ میں کل بارہ سوار افراد زخمی ہوگئے ۔ ذرائع نے بتایا کہ واقعہ تیز رفتاری کے باعث پیش ایا۔ زخمیوں بعض کو معمولی چوٹیں ائیں تھی۔ جبکہ موٹر کار ڈرائیور کو سر اور کمر مین زخم آئے ہیں۔

زخمیوں میں سے دلفراز ولد عظیم خان گنداو، محمد ریاض ولد سعید گل زیارت کلے ، گل زمان ولد دوائی خان شاتی کور، عمائمہ بنت عزیزاللہ گنداو کو علاج معالجے کے لئے پشاورمنتقل کیا گیا جبکہ زرنوش ولد نرے قنداری، نعمت ولد حبیب صافی ، عزیزاللہ ولد امیرزادہ گنداو اور محمد نواز ولد ملک تاج چاندہ کو غلنئی ہسپتال منتقل کرنا پڑا۔ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔