مہمند ایجنسی میں تجاوزات اور ناقص اشیا خورد و نوش بیچنے کے خلاف آپریشن

Raid

Raid

مہمند ایجنسی (سعید بادشاہ سے) مہمند ایجنسی، یکہ غنڈ بازار میں ناجائز تجاوزات اور ناقص اشیاء خورد و نوش بیچنے کے خلاف آپریشن، 5 دکاندار گرفتار۔ چرس کے دکانوں کو سیل کر کے منشیات قبضہ میں لے لی گئی۔ کسی قسم کی خلاف قانون کا روبار اور مضر صحت اشیاء فروخت کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ اے پی اے نوید اکبر۔

تفصیلات کے مطابق مہمند ایجنسی یکہ غنڈ بازار میں جمعہ کے روز پولیٹیکل حکام کی خصوصی ہدایات پر تحصیلدار یکہ غنڈ شہریار خان نے خاصہ دار اور لیویز فورس کے ہمراہ چھاپہ مار کر ناجائز تجاوزات، منشیات اور مضر صحت اشیاء بیچنے کے خلاف آپریشن کیا۔ کاروائی کے دوران روڈکنارے غیر قانونی کیبین، ہتھ ریڑیوں اور دیگر عارضی تجاوزات ہٹا دیئے گئے۔

جبکہ جنرل سٹورز، قصاب خانوں، میڈیکل سٹوروں، سبزی و فروٹ دکانوں اور ہوٹلوں کو بھی چیک کیا گیا۔ جس میں ناقص خوراکی اشیاء، زائد المعیاد ادویات رکھنے اور نرخنامے آویزاں نہ کرنے والے 5 دکانداروں کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا گیا۔

چھاپے کے دوران بازار میں چرس فروخت کرنے والے دکاندار بھاگ گئے جبکہ انتظامیہ نے دکانوں سے چرس برآمد کر کے سیل کر دیا گیا۔ اس حوالے سے اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ لوئر مہمند نوید اکبر نے میڈیا کو بتایا کہ کاروائی عوامی شکایات پر کی گئی اور پولیٹیکل ایجنٹ مہمند کے ہدایات کے مطابق بازاروں میں کسی بھی غیر قانونی کاروبار منشیات فروشی، ناقص خوراکی اشیاء بیچنے اور نا جائز خوری کی قطعی اجازت نہیں دی جائیگی۔

اس کے علاوہ مہمند ایجنسی میں فحش اور غیر اخلاقی فلمیں اور ڈرامے بیچنے والے کمپیوٹر سنٹرز کے خلاف بھی جلد کاروائی کا آغاز کیا جائیگا۔ طالب علموں اور نابالغ بچوں کو میموری کارڈ دینے اور انہیں فلمیں بیچنے پر سختی سے پابندی ہوگی اور خلاف ورزی کرنے پر قید و جرمانہ کیا جائیگا۔

Yaka ghund

Yaka ghund

Yaka ghund

Yaka ghund