مہمند ایجنسی میں بارودی مواد کے عالمی دن کے حوالے سے آگاہی تقریب اور واک کا اہتمام

مہمند ایجنسی: مہمند ایجنسی کے ہیڈکوارٹر غلنئی جرگہ ہال میں ہلال احمر پاکستان مہمند ایجنسی کے زیر اہتمام بارودی مواد سے آگاہی کے بارے میں ایک تقریب منقعد ہوئی ،جس میں چیئرمین ہلال احمر فاٹا اکرام اللہ جان کوکی خیل مہمان خصوصی تھے۔جب صدارت اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ غلنئی حسیب الرحمان نے کی۔پروگرام میں ہلال احمر مہمند کے سیکرٹری فوزی خان ، CBREکے پراجیکٹ آفیسر فاٹا عبیداللہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر یوتھ اینڈ وولنٹیر ریاض داو ڑ اور ایجنسی CBRE آفیسر آفضل خان بھی موجود تھے۔

پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے اکرام اللہ جان کوکی خیل نے کہا کہ ہلال احمر پاکستان ہر قسم کے آفات میں عوام کے ساتھ ہوتی ہے،۔ اُنھوں نے کہا کہ حلال احمر نے ساٹھ ہزار IDP,S خاندانوں میں خوراکی مواد تقسیم کئے ہیں، اسکے علاوہ مختلف سیکٹرز کے لوگوں کو ابتدائی طبعی ٹرینگ دی ہیں اور یہ سلسلہ جاری ہیں۔

ہلال احمر مہمند ایجنسی کے سیکرٹری فوزی خان نے کہا کہ حلال احمر پاکستان کے تخت ایک ہزار سے زیادہ لیوی،خاصہ دار فورس کو First aid trainingمہیا کی ہیں جس کا مقصد ایمرجنسی اور سخت حالات کا مقابلہ کرنا ہیں۔ اُنھوں نے مزید کہا کہ ہلال احمر پاکستان نے سیلاب متاثرین مہمند ایجنسی میں ایک ہزار خوراکی اور غیر خوراکی مواد تقسیم کی ہیں۔اس کے علاوہ ایجنسی میں ایجنسی ڈیزاسٹر رسپانس ٹیم بھی تشکیل دی ہیں جس کا مقصد مختلف قسم کی ہنگامی حالات میں یہ ٹیمیں رضاکارانہ طور پر کام کرسکے۔

Mohmand Agency Explosives Awareness Function Walk

Mohmand Agency Explosives Awareness Function Walk

Mohmand Agency Explosives Awareness Function Walk

Mohmand Agency Explosives Awareness Function Walk