مہمند ایجنسی غلنئی ہسپتال کی کارکردگی میں بہتری لانے کے لئے غیرحاضر ملازمین کے خلاف کاروائی کا فیصلہ

Mohmand Agency Hospital

Mohmand Agency Hospital

مہمند ایجنسی (سعید بادشاہ) مہمند ایجنسی غلنئی ہسپتال کی کارکردگی میں بہتری لانے کے لئے غیر حاضر ملا زمین کے خلاف کاروائی کا فیصلہ۔ پی اے مہمند محمود اسلم وزیر کا اچانک ہسپتال دورہ ،ڈیوٹی چور ملازمین کی تفصیل۔

سالانہ ادویات فنڈ اور میڈیکل مشینری کی رپورٹ ایک ہفتے کے اندر پیش کرنے کی ہدایت۔ہیڈ کوارٹر ہسپتال غلنئی کو شمسی توانائی فراہم کرنے اور ضروری مرمت کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق مہمند ایجنسی میں بدھ کے روز پولیٹیکل ایجنٹ محمود اسلم وزیر نے ایجنسی کے ہیڈ کوارٹر ہسپتال غلنئی کا اچانک دورہ کیا ۔ انہوں نے ایم ایس آفس میں ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر شاد محمد نے انہیں بریفنگ دی۔

جبکہ ڈیوٹی پر موجود میڈیکل سٹاف کے ساتھ خصوصی میٹنگ کی گئی۔ اور دستیاب وسائل میں ہسپتال کو فعال بنانے اور عام لوگوں کی مفت علاج معالجے کویقینی بنانے کے لئے ان سے تجاویز لی۔ اس موقعہ پر اے پی اے حسیب الر حمن بھی موجود تھے۔ پی اے مہمند نے میل اور فیمیل وارڈز اور مختلف سیکشن کا معائنہ کیا اور وہاں پر معمور عملے کی مشکلات سے آگاہی حا صل کی۔ اور الٹراساؤنڈ مشین سمیت خواتین کے امراض کے لئے فیمیل میڈیکل عملہ مقرر کرنے کا حکم دیا۔

انہوں نے ایم ایس کو ہدایات کی کہ ایک ہفتے کے اندتمام ملازمین کی حاضریوں، ادویات سمیت تمام سالانہ اخراجات اور ہسپتال کی مشینریوں کی تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ غیر حاضر اور ڈیوٹی چور ملازمین کے خلاف سخت کاروائی اور ڈیوٹی دینے والے عملے کی حوصلہ افزائی کی جائیگی۔

پی اے مہمند نے ہسپتال کی ایکسرے بلاک ، لیبارٹریز اور دوسرے میڈیکل مشینریوں کی فعالیت اور بجلی کی ضرورت پوری کرنے کے لئے ہسپتال کو فوری طور پر شمسی توانائی پر منتقل کرنے اور بلڈنگ کی ضروری مرمت اور وائٹ واش کرنے کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ غلنئی ہسپتال کی باقاعدگی کے ساتھ کارکردگی چیک کی جائیگی۔ اور غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت کاروائی کی جائیگی، کیونکہ انسانی جان اور صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔

Mohmand Agency Hospital

Mohmand Agency Hospital

Mohmand Agency Hospital

Mohmand Agency Hospital