مہمند ایجنسی، شناختی کارڈ بنانے میں مشکلات

Nadra

Nadra

مہمند ایجنسی (شکیل مومند) مہمند ایجنسی، شناختی کارڈ بنانے میں مشکلات اور طویل انتظار کے مارے درخواست گزار روڈ پر نکل آئے۔ نادرا غلنئی کے خلاف مظاہرہ، روڈ بند کرنے کی کوشش۔نادرا میں دور دراز علاقے کے لوگوں کو پانچ پانچ روز تک انتظار کرایا جا رہا ہے۔

سفارشی لوگوں کا کام ایک دن میں نکلوایا جاتا ہے۔ مظاہرین کا الزام۔ یقین دہانی پر منتشر ۔ اے پی اے حسیب الرحمان خلیل کا فوری نوٹس نادرا پر اچانک چھاپہ۔ کام میں سست روی پر سخت سرزنش سائلین کے کام جلد نمٹانے کی ہدایت۔ عمائدین کا ضعیف لعمر افراد کے ساتھ ہتک آمیز رویہ ترک کرنے اور ایجنٹ مافیا سے نجات دلانے کا مطالبہ۔