مہمند ایجنسی میاں منڈی میں اسلامیہ ماڈل سکول کا تقریب یوم والدین اور نئی برانچ کا افتتاح

Mehmand Agency School Function

Mehmand Agency School Function

مہمند ایجنسی : مہمند ایجنسی میاں منڈی میں اسلامیہ ماڈل سکول کا تقریب یوم والدین اور نئی برانچ کا افتتاح۔ آسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ حسیب الرحمان نے باقاعدہ افتتاح کیا۔ بعد میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں سکول میں بہتر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء میں انعامات تقسیم کیے گئے اور مقررین نے تعلیم کی اہمیت پر زور دیا۔

طلباء مزاحیہ خاکے ، تقاریر اور ملی نغمے پیش کیے۔ اس موقع پر آسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ اپر مہمند حسیب الرحمان خلیل، تحصیلدار حلیمزئی محمود شاہ، تحصیلدار صافی معراج خان،AAEOفضل دیان صاحب،صدر ایم ڈبلیو اومیر افضل، ملک جہانذیب خان، امیر جماعت اسلامی مہمند ایجنسی سعید خان، مولانا عبدالمنان سنگر، مولانا عبدالحق، مولانا سردار صاحب، علاقے کے مشران اور کثیر تعداد میں طلباء بھی موجود تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ اپر مہمند حسیب الرحمان خلیل نے کہا کہ تعلیم اس وقت کی ضرورت ہے جو زندگی گزارنے، معاشی ترقی اور علاقے میں امن قائم کرنے کیے نہایت اہمیت رکھتی ہے۔ علاقے کے مشران اور والدین کو تعلیم کی شرح بڑھانے میں ہمارا ساتھ دینا چاہئیے۔انھوں نے کہا کہ تعلیم اور صحت کے لیے90فیصد بجٹ مختص ہے لیکن پھر بھی ہم اس میں ناکام ہیں جس کے لیے عوام کا ساتھ دینا نہایت ضروری ہے۔

انھوں نے کہا کہ اسلام میں دینی اور دنیاوی دونوں تعلیم کی ضرورت پر زور دیا ہے جب ہم دینی اور دنیاوی علم پر توجہ دیں گے تو کوئی ہم پر یلغار کرنے کی ہمت نہیں کرے گا۔ AAEOفضل دیان صاحب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس دفعہ ہم نے تمام سکولوں کو سلیبس دیا ہے جس کے بارے میں اساتذہ سے پوچھا جائے گا۔ جبکہ اس سال ہم نے انرولمنٹ کے لیے15000 ٹارگٹ رکھا گیا ہے جس میں علاقے کے عمائدین کے تعاون کی اشد ضرورت ہے۔

مولانا فضل منان ، ملک میر افضل اور دیگرمقررین نے علم کی اہمیت اور اساتذہ کی عزت پر زور دیا جبکہ انھوں نے تمام سکولوں میں پشتو زبان کو لازمی قرار دینے کی تجویز بھی دی۔انھوں نے کہا کہ ہمارے حکمرانوں نے صرف دنیاوی تعلیم حاصل کی ہے اور اسلام سے دوری کی وجہ سے ہم پر مخلف قسم کے قرضے چڑھ رہے ہیں اگر انھیں دنیاوی علم کے ساتھ دینی علم بھی ہوتا تو آج ہم سود پر دوسرے ملکوں سے قرضے نہ لیتے اور ملک خود مختار ہوتا اور ترقی کے منازل طے کر رہے ہوتے۔

آخر میںبہتر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء میں انعامات تقسیم کیے گئے اور ملک کی سلامتی اور امن کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

Haseeb ur Rehman Khalil Opening

Haseeb ur Rehman Khalil Opening