مہمند ایجنسی شدید سردی میں ناروا لوڈشیڈنگ سے تنگ آ کر لوگ روڈ پر نکل آئے

مہمند ایجنسی (سعید بادشاہ) مہمند ایجنسی شدید سردی میں ناروا لوڈشیڈنگ سے تنگ آ کر لوگ روڈ پر نکل آئے۔ غلنئی میں مین با جوڑ پشاور شاہراہ پر ٹائر جلا کر ٹریفک بند کردیا۔ واپڈا مہمند ایجنسی، پولیٹیکل انتظامیہ اور منتخب پارلیمینٹیرینز کے خلاف شدید نعرہ بازی، سردی کی نئی شدت کے ساتھ واپڈا نے لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 24 گھنٹے تک بڑھا دیا ہے، کئی سال سے تعینات ٹیسکو اہلکاروں کی ملی بھگت اور حکام کی اشیر باد سے عوام پر عذاب مسلط کردیا گیا ہے پینے کے پانی کی شدید قلت، ہر جمعے کو جگہ جگہ اختجاجی مظاہرے کئے جائنگے۔ مقررین کا خطاب ، پولیٹیکل انتظامیہ کی یقین دہانی پر مظاہرین منتشر ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق مہمند ایجنسی میں جمعہ کے روز شدید سردی میں بجلی کی طویل بریک ڈاؤن کے خلاف لوگوں نے مشتعل ہوکر لوڈ شیڈنگ کے خلاف اختجاج پر نکل آئے۔ مظاہرین نے چاندہ بازار سے مارچ کرکے غلنئی بازار مین گیٹ اور مہمند پریس کلب کے سامنے جمع ہوگئے اور روڈ پر ٹائر جلا کر باجوڑ پشاور شاہراہ کو تقریبا ایک گھنٹہ تک ٹریفک کے لئے بند رکھاجس کی وجہ سے ٹرانسپورٹ گاڑیوں اور سواریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ مشتعل مظاہرین نے عوام کے مشکلات اور اختجاجوں کا نوٹس نہ لینے پر واپڈا اور ٹیسکومہمند ایجنسی ، پولیٹیکل انتظامیہ ، منتخب ایم این اے اور سنیٹر کے خلاف نعرہ بازی کی۔مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین پی ٹی آئی کے ساجد خان مہمند، یوتھ کونسلر سجاد مہمند، اے این پی کے ظاہر خان، ایم ڈبلیو او کے میر افضل مہمند، پی پی پی کے محترم خان، گلستان خان اوردیگر نے خطاب کرت ہوئے کہا کہ مہمند ایجنسی میں عوام کے ساتھ بجلی کی مد میں مسلسل ظلم اور ناانصافی ہورہی ہے ایک طرف سردی کی شدت میں اضافے سے لو گ پریشان ہیں تو دوسری طرف واپڈا اہلکاروں نے لو ڈشیڈنگ کا دورانیہ بائیس گھنٹے اور بعض علاقوں میں چوبیس گھنٹوں تک بڑھا کر عوام کو دہرے عذاب میں مبتلا کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ واپڈا اور ٹیسکو مہمند ایجنسی میں کئی سالوں سے تعینات ملی بھگت اور حکام کی مرضی سے خفیہ ڈیل کے ذریعے سٹیل اور ماربل فیکٹریوں کو روزانہ اٹھارہ گھنٹے بجلی دیتے ہیں ۔ جس کے بدلے میں بل کے نام پران سے ماہانہ رقم وصول کی جاتی ہے۔ جو سرکاری خزانے میں جمع ہونے کی بجائے مخصوص لوگوں کی جیبوں میں جاتے ہیں۔ مگر عوام کا پرسان حال نہ ہونے کی بناء پر انہیں موسم سرما میں گھریلوں ضرورت کی بجلی سے بھی محروم کردیا ۔مظاہرین نے دھمکی دی کہ ہر جمعے کے روز عوام مظاہرے کرینگے جو بجلی فراہمی کی واضح ٹائم فریم اور ضرورت کے مطابق بجلی کی فراہمی اور متنازعہ واپڈا اہلکارون کے تبادلے تک جاری رہینگے۔ نا خوشگوار واقعہ پیش آنے یا املاک کو نقصان کے ذمہ دار واپڈا اور ٹیسکو اہلکار ہونگے۔ بعد میں اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ اپر مہمند حسیب الرحمن خلیل نے موقعہ پر پہنچ کر مظاہرین کے نمائندوں سے مذاکرات کئے۔ اصلاح و احوال کی یقین دہانی پرمظاہرین منتشر ہو گئے۔

Mohmand Agency Public Protest

Mohmand Agency Public Protest

Mohmand Agency Public Protest

Mohmand Agency Public Protest

Mohmand Agency Public Protest

Mohmand Agency Public Protest