مہمند ایجنسی میں پولٹیکل انتظامیہ، سرکاری حکام اور عمائدین نے مل کر عیدالفطر منائی

مہمند ایجنسی (سعید بادشاہ سے) ملک بھر میں ایک ہی دن عید، مہمند ایجنسی میں پولٹیکل انتظامیہ ، سرکاری حکام اورعمائدین نے مل کر عیدالفطر منائی، غلنئی ریسٹ ہاؤس کومختلف اقوام کے عمائدین ، سیاسی و فلاحی رہنماؤں پر مشتمل وفود کی آمد، پولیٹیکل ایجنٹ محمود اسلم اور اور اے پی ایز میزبان رہے۔ مہمند ایجنسی کے مشران نے دہشت گردی کے جنگ میں بے شمار قربانیاں دی ہیں۔

رسم رواج کے تحت اجتماعی ذمہ داری کو پورا کرنا قابل تحسین ہے۔امن بحالی کے ساتھ ترقیاتی منصوبے بھی ترجیحی بنیادوں پردئیے جائنگے۔قبائلی مشران کو چاہیئے کہ سہولت کاروں پر نظر رکھ کر بروقت نشاندہی کریں۔ان خیالات کا اظہار پولیٹیکل ایجنٹ مہمند محمود اسلم وزیر نے غلنئی ریسٹ ہاوس میں عیدمنانے اور مبارک باد پیش کرنے کے لئے آنے والے مختلف تحصیلوں کے مشران ، سماجی وسیاسی تنظیموں کے وفودسے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پراسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ بائزئی پیر عبداللہ شاہ ، اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ اپر مہمند حسیب الرحمان خلیل، اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ لوئر مہمندنوید اکبر کے علاوہ دیگر سرکاری حکام بھی موجود تھے۔

پولیٹیکل ایجنٹ مہمند نے قبائلی رسم ورواج کو سراہتے ہوئے کہا کہ صحیح طریقے پرہم اگر اجتماعی ذمہ داری کو رسم رواج کے اصولوں کے مطابق پوری ہو توپھر تیسرے فریق ہمارے اندر داخل نہیں ہوسکتا،کیونکہ سارے گاؤں میں ایک ہی قبیلے کے افراد رہتے ہیں، ہر فرد کے پیشہ،کاروبار اور روزگار سے متعلق مشران کو ٓگاہ رہنا ضروری ہے۔۔تا کہ دہشت گردوں کے سہولت کاروں کی نشادہی ہو اور ایسے عناصر کورسم رواج کے تحت ان کو ملک دشمن سرگرمیوں سے روکنا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر قبائلی مشران نے اجتماعی ذمہ داری کو پوری نہیں کی تو ایجنسی کے عوام کو امن امان نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات میں اضافہ ہوگا۔تمام اقوام کے مشران آپس کے اختلافات بھلا کر مشاورتی جرگے شروع کریں اور اپنے اپنے علاقے میں مشکوک افراد پر نظر رکھیں۔کیونکہ ان عناصر کی وجہ سے ہم مثبت سرگرمیوں جاری نہیں رکھ سکتیں۔

قبائلی مشران ملک فیاض خویزئی،ملک حاجی احمد خویزئی ،ملک نصرت ترکزئی،ملک سلطان بائیزئی،ملک درا خان چناری،ملک عزت خان، ملک صاف خان امبار ،ملک بدری زمان اتمان خیل،ملک امیر نواز حلیمزئی و دیگر عمائدین نے پولیٹیکل ایجنٹ مہمند کو یقین دہانی کرائی کہ ہم اپنے رسم رواج کے تحت مشاورتی جرگے منعقد کریں گے۔حکومت کو چاہیئے کہ وہ بھی ہمارے ساتھ قبائلی رسم رواج کے دائرے کے اندر فیصلے کریں۔او ر فوجی آپریشن کی بجائے جرگہ مذاکرات کے تحت ہمارے مشکلات کو حل کردیں۔ہم نے دہشت گردی کی جنگ میں بے شمار قربانیاں دی ہیں،محب وطن لوگ ہے اور اپنے ملک و قوم کی حفاظت کے لئے سیکورٹی فورسز اور پولیٹیکل انتظامیہ کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے۔ تقریب کے شرکاء نے ملک بھر میں ایک ہی دن عید منانے پر مسرت کا اظہار کیا اور ایک دوسرے کو مبارکباد دی۔

Mohmand Agency News

Mohmand Agency News

Mohmand Agency News

Mohmand Agency News

Mohmand Agency News

Mohmand Agency News

Mohmand Agency News

Mohmand Agency News