مہمند ایجنسی میں بجلی فراہمی کے بڑے بڑے منصوبوں پر کروڑوں روپے خرچ ہو رہے ہیں

مہمند ایجنسی (سعید بادشاہ سے) مہمند ایجنسی میں بجلی فراہمی کے بڑے بڑے منصوبوں پر کروڑوں روپے خرچ ہو رہے ہیں۔ تمام تحصیلوں کیلئے ضرورت کے مطابق اضافی فیڈر لگائے جا رہے ہیں۔ پڑانگ غار اور خویزئی میں عنقریب الگ الگ فیڈرز کا افتتاح کیا جائیگا۔ تحصیل یکہ غنڈ کے لوگوں سے کیا ہوا وعدہ پورا کیا۔ واپڈا قبلہ درست کر کے لوگوں کی مشکلات کم کریں۔ ان خیالات کا اظہار مہمند ایجنسی سے ممبر قومی اسمبلی ملک بلال رحمن نے ہفتہ کے روز غلنئی گریڈ سٹیشن میں غلنئی ٹو یکہ غنڈ فیڈر 2 کا افتتاحی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ ترگزئی قومی مشران کی جانب سے نئے فیڈر کی تکمیل کے خیر سگالی کے طور پر منعقدہ تقریب سے قبائلی عمائدین ملک حاجی فدا خان ترگزئی، ملک جلیل خان ، ملک مجید خان، مولانا عبدالحق، میر افضل مہمند اور دیگر نے تحصیل یکہ غنڈ کیلئے نئے فیڈر لگانے اور اپنے صوابدیدی فنڈ سے کروڑوں روپے خرچ کرنے پر ایم این اے ملک بلال رحمن کا شکریہ ادا کیا۔ اور توقع ظاہر کی کہ 3 کروڑ روپے پچاس لاکھ روپے کی لاگت سے بننے والا یکہ غنڈ ٹو فیڈر سے تحصیل یکہ غنڈ کے اکثر علاقوں میں بجلی کی کم وولٹیج اور لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ حل ہو جائیگا۔

تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایم این اے بلال رحمن نے کہا کہ ان کے دور میں ایم این اے فنڈ کا زیادہ تر حصہ بجلی کی مد میں خرچ ہو رہا ہے۔ کیونکہ مہمند ایجنسی طویل عرصے سے بجلی بحران کا مسئلہ درپیش ہے۔ جس کی مستقل حل کیلئے ہر تحصیل کیلئے الگ الگ اضافی بجلی فیڈر بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔ یکہ غنڈ فیڈر تکمیل کے بعد تحصیل پڑانگ غار میں عنقریب اپنا علحدہ فیڈر اور 20/26 ٹرانسفر مر کا افتتاح ہو جائیگا۔ جبکہ خویزئی بائیزئی کیلئے بھی بجلی فراہمی یقینی بنانے کی عرض سے اپنا بجلی نظام دیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں مختلف اوقات میں بجلی کی مد میں 23 کروڑ روپے ملے ہیں۔ جس پر چھوٹے ٹرانسفرمروں کی جگہ کریڈ سٹیشن ٹرانسفر مرز او فیڈر پر خرچ ہوئے۔ اور مہمند ایجنسی میں لوڈ شیڈنگ میں کمی لانے کیلئے دس کروڑ کی لاگت سے چالیس ایم وی اے ٹرانسفر مر کی منظوری دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ غلنئی گریڈ سٹیشن میں فیڈر کی تعداد 8 سے بڑھا کر 16 کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آتشزدگی سے تباہ ہونے والی غلنئی گریڈ سٹیشن کے 20/26 ٹرانسفر مر کی مرمت اور بحالی کیلئے دو کروڑ روپے مختص کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بطور ایم این اے تمام علاقوں اور اقوام کی بے لوث خدمت کی ہے۔ اور ان کے کثیر تعداد میں ترقیاتی اور بجلی منصوبے ان کی کارکردگی کا ثبوت ہے۔ بعض سیاسی لوگ اپنی سیاست چمکانے کیلئے نا ممکن قسم کے وعدے اور دعوے کرتے ہیں۔ مگر ہم نے جو وعدے کئے پورے کر دیئے ۔ یکہ غنڈ ٹو فیڈر سے بھی ترگزئی قوم سے ان کا وعدہ تھا جو پور ا ہوگیا۔ انہوں نے اس موقع پر واپڈا مہمند ایجنسی کو ہدایت کی کہ تمام علاقوں کو یکساں بنیاد پر بجلی فراہم کی جائے اور ٹیکنیکل سٹاف کی کمی کو پورا کر کے بہتری لائے۔ تقریب میں واپڈا اور ٹیسکوں کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ اور تختی کی نقاب کشائی اور بٹن دبا کر نئے فیڈر سے بجلی ترسیل کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

Transformer Inauguration

Transformer Inauguration

Transformer Inauguration

Transformer Inauguration

Transformer Inauguration

Transformer Inauguration