مہمند ایجنسی میں جاری آل پرائیویٹ سکولوں کے سالانہ کھیلوں کے مقابلے آخری مرحلے میں داخل

Mohmand Agency Sports Festival

Mohmand Agency Sports Festival

مہمند ایجنسی (شاہ محمود خان مہمند) آل پرائیویٹ سکولز سپورٹس گالا، فائنل مرحلے میں داخل۔الخیر ہائی سٹوڈنٹس اکیڈمی نے کرکٹ جبکہ گورنر ماڈل سکول نے والی بال اوربیڈمنٹن میں فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔مہمند ایجنسی میںجاری آل پرائیویٹ سکولوں کے سالانہ کھیلوں کے مقابلے آخری مرحلے میں داخل۔

کرکٹ میں الخیر ہائی سٹوڈنٹس اکیڈمی جبکہ والی بال اور بیڈمنٹن میں گورنر ماڈل سکول نے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔غلنئی سپورٹس سٹیڈیم میں جاری کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میںزبردست مقابلے کے بعدالخیر ہائی سٹوڈنٹس اکیڈمی نے گورنر ماڈل سکول کو 24رنز سے شکست دے دی۔

گورنر ماڈل سکول نے ٹاس جیت کر الخیر ہائی سٹوڈنٹس اکیڈمی کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ انہوں نے مقررہ 10اوؤرز میں 9وکٹ کے نقصان پر 72 رنز بنائے۔جس میں صہیب خان کے 16رنز کے علاوہ کوئی خاطرخواہ کارکردگی نہ دکھا سکے۔ گورنر ماڈل سکول کے فیصل خان نے بہترین بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3وکٹس اپنے نام کیے۔ بظاہر آسان نظر آنے والا یہ ٹارگٹ گورنر ماڈل سکول کے لیے بہت مشکل ثابت ہوا۔

گورنر ماڈل سکول کے بیٹسمین حمزہ مومند اور موسیٰ خان کے بائولنگ کے سامنے بے بس نظر آئی۔ دونوں بالترتیب 4اور 3 وکٹس اپنے نام کیے۔گورنر ماڈل سکول کی پوری ٹیم صرف 48رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔والی بال کے پہلے سیمی فائنل میں گورنر ماڈل سکول نے یونیورسٹی ماڈل سکول کو بچھاڑ دیا۔

والی بال پہلا ہاف 15-13سے اپنے نام کیا جبکہ دوسرے ہاف میں یونیورسٹی ماڈل سکول نے یہ خسارہ برابر کرکے دوسرا ہاف 15-12سے اپنے نام کیا۔ تیسرے اور فائنل ہاف میں گورنر ماڈل سکول نے 15-8سے اپنے نام کرکے فائنل میں اپنی جگہ بنائی۔

یاد رہے کہ حال ہی میں قائم ہونے والایونیورسٹی ماڈل سکول پہلی دفعہ سپورٹس گالا میں حصہ لیں رہی۔

Mohmand Agency Sports Festival

Mohmand Agency Sports Festival

Mohmand Agency Sports Festival

Mohmand Agency Sports Festival

Mohmand Agency Sports Festival

Mohmand Agency Sports Festival

Mohmand Agency Sports Festival

Mohmand Agency Sports Festival

Mohmand Agency Sports Festival

Mohmand Agency Sports Festival