مہمند ایجنسی پرائیویٹ سکول میں پہلی بار پشتو زبان کو لازمی قرار دیا گیا

Mohmand Agency News

Mohmand Agency News

مہمند ایجنسی: مہمند ایجنسی کے تحصیل حلیمزئی میا ں منڈی میں مومند پبلک سکول کے پرنسپل فخر عالم نے صحافیوں کو بتایا کہ مڈل اور ہائی کلاسز میں بھی پشتو پڑھائی جاتی ہیں۔ 1996 ئ سے اس سکول کا ابتداء ہوا ہے۔

جس میں 825بچے سکول میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ ا بتداء میں پشتو کے حروف اور پشتو کی تاریخ سکھائی جائے گی۔ جبکہ بعد میں پشتوں کا مکمل کتاب کورس میں شامل کیا جائگا ۔انہوں نے کہا کہ آل پرائیویٹ سکولز زایسوسی ایشن مہمند ایجنسی نے متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا ہے کہ پرائیویٹ سکولوں میں پشتو زبان کو نصاب میں شامل کیا جائے گا۔ اور باقاعدہ پرائمری سطح تک پڑھائے جائے گی۔ سرکاری سکولوں میں پشتو زبان کلاس پنجم سے لے کر کلاس دہم تک پڑھایا جاتا ہے اور 2011ئ میں صوبائی حکومت نے پشتو زبان کو نصاب میں شامل کرنے کا باقاعدہ اعلان کیا تھا۔ پرائیویٹ سکولوں میں بھی رفتہ رفتہ اس کا آغاز ہو رہا ہے۔

لیکن مومند پبلک سکول نے سب پہلے پشتوں سکھانے کا اغاز کیا۔ سکول کے طالب علموں نے بتایا کہ سب اسان مضمون پشتوں ہے جس سے ہم با اسانی مضامین یاد کرینگے۔سکول میں پشتوں سکھانے کیلئے دو مقامی شاعر و ادیب غلام حسین محب اور حیران مومند کومقرر کیا گیا ہے جن کا کہنا تھا کہ ہم مادری زبان کیلئے علاقے میں اپنا کوشش جاری رکیںگے تاکہ آئندہ نسل اپنی زبان میں عبور حاصل کرسکے۔

Mohmand Agency News

Mohmand Agency News